خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک چین دوستی کا ایک نیا باب ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو پاک-چین دوستی کا نیا باب قرار دے دیا۔پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن کے مشن پر روانہ ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک-چین دوستی کا ایک نیا باب ہے، اس معاہدے کے تحت پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ کے مشن پر روانہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی عکاسی کرتا ہے، سپارکو کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا تاکہ پاکستان خلائی تحقیق میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ تقریب سے سپارکو کے چیئرمین اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے بھی خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خلائی تحقیق میں تعاون پاک چین دوستی کا نیا باب

پڑھیں:

چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سیٹلائٹ، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد نے چیئرمین گلیکسی اسپیس زو منگ کی قیادت میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے، چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔

گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور پاکستانی اسپیس ٹیکنالوجی کے اداروں اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفد کے ارکان نے گفتگو میں کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور سپارکو کے حکام سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں۔ وفد نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سے گلیکسی اسپیس وفد کی ملاقات، اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون پر اتفاق
  • پاکستانی وزیراعظم آج ترکی کے دورے پر
  • چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
  • وزیر اعظم کل ترکیہ دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط