رمضان المبارک کی آمد سے قبل عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 72 روپے 57 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
ایل پی جی کی نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2924 روپے 36 پیسے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ فروری میں گھریلو سلنڈر 2996 روپے 88 پیسے کا تھا، اوگرا نے مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتیں مقرر کی ہیں۔
مزیدپڑھیں:برفانی تودہ گرنے سے57مزدور دب گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایل پی جی
پڑھیں:
آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ریکارڈ
لاہور(نیوز ڈیسک) آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی۔ آج گھی کی قیمت میں اٹھارہ روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشہ ایک ماہ میں گھی کی قیمت 29 روپے فی کلو کم ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ درجہ اول کا گھی 580 سے کم ہو کر 550 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
درجہ دوم کا گھی 540 روپے سے کم ہو کر 510 روپے فی کلو ہوگیا۔ درجہ سوم کا گھی 431 روپے سے کم ہو کر 406 روپے کلو ہو گیا۔
پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر