مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلیے خوش خبری، ایل پی جی سستی ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد: حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی۔ مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ کہ حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا کر دیا گیا۔اوگرا نے ماہ مارچ کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایل پی جی
پڑھیں:
پیٹرول 36 پیسے، ڈیزل 11 روپے لیٹر سستا کرنے کی تجویز
منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 263.9 ،ڈیزل 267.80 روپے کا ہو جائیگا، ذرائع
مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزلسستا کرنے کی تجویز، نئی قیمتوں پر 16 دسمبر سے عملدرآمد ہوگا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول کی قیمت میں معمولی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول 36 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 263۔45 روپے سے کم ہو کر 263۔09 روپے کا ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل 11 روپے 85 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 279۔65 روپے سے کم ہو کر 267۔80 روپے کا ہو جائے گا۔ ایک لیٹر مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، ایک لیٹر لائٹ ڈیزل 10۔01 روپے سستا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد نئی قیمتوں پر 16 دسمبر 2025 سے عملدرآمد ہوگا۔