کےپی حکومت کا یتیم بچوں، بیوہ خواتین کی مالی معاونت کیلئےبڑی خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے یتیم بچوں اوربیوہ خواتین کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ پروگراموں کا اجرا کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یتیم بچوں اوربیوہ خواتین کی مالی معاونت کے سلسلے میں پروگراموں کا اجرا کیا گیا ہے، 5 سے 16 سال تک کی عمر کے یتیم بچوں کیلئے ماہانہ 5 ہزار روپے مقرر کیے گئے، وزیراعلیٰ نے تقریب میں یہ رقم بڑھاکر 10 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا۔
پروگرام سے تقریباً 9 ہزار یتیم بچے اس سہولت سے مستفید ہوں گے، سہارا کارڈ کے تحت 45 سال، اس سے زیادہ کی عمر کی بیوہ خواتین کیلئے مالی امداد دی جائے گی۔سہارا کارڈ کے تحت بیوہ خواتین کیلئے ماہانہ 5 ہزار روپے مقرر کیے گئے تھے، وزیراعلیٰ نے یہ رقم بھی بڑھاکر 10 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کردیا، مجموعی طور پر 15 ہزار بیوہ خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے لیڈر کا ویژن فلاحی ریاست کا قیام ہے، ہم اسی وژن کے تحت بےسہارا طبقات کی فلاح کیلئے کوشاں ہیں۔علی امین نے کہا کہ صوبے میں بےسہارا اور مستحق افراد کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کیا، ہم کافی حد تک مستحق افراد کا ڈیٹا تیار کرچکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: یتیم بچوں ہزار روپے
پڑھیں:
مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں اسپیشل افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئرز کی فراہمی کی تقریب میں مریم نواز نے کہا کہ خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو رجسٹر کرائیں۔
انہوں نے کہا خوشی ہے اب اقتدار کا رخ بدلا ہے، اب حکومت خود چل کر عوام کے دروازے تک پہنچ جاتی ہے، ریاست خصوصی افراد کا ہاتھ تھام لے تو ان کی مشکل آسان ہوجاتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راشن کارڈ سے کچن کے اخراجات میں کچھ مدد ہو سکے گی۔
رات گئے محتلف شہروں میں موسلا دھار بارش،فصلوں کو نقصان