رمضان المبارک میں وفاقی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری کردئیے گئے۔وفاقی نظامت تعلیمات نے رمضان کے لیے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اداروں میں پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کے روز  صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک کلاسز ہوں گی۔ ڈبل شفٹ اسکولز میں پیرسے جمعہ صبح 8 بجے سے 12 بجے کلاسز لی جائیں گی۔ ایوننگ شفٹ میں پیر سےجمعرات ساڑھے 12 سے ساڑھے 4 بجے تک کلاسز ہوں گی۔ جمعے کا کلاسز کے اوقات ڈیڑھ بجے سے ساڑھے 4 بجے تک ہوں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بجے تک

پڑھیں:

وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی

فائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ 

عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس کی سائیڈلائن پر ہوئی ملاقات میں وزیر خزانہ نے اسٹاف سطح کے معاہدے پر اظہار تشکر کیا۔ 

وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی اصلاحات جاری رکھنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔

اس سے پہلے وزیر خزانہ نے نائب صدر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ہیلا شیخ روحو سے ملاقات کرکے نجی شعبے کی اصلاحات اور توانائی منتقلی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ نے امریکی کمپنی ڈیلوئٹ کی ٹیم سے بھی ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، معدنیات کی تلاش اور مارکیٹنگ پر بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • قومی انسداد پولیو مہم شروع، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
  • ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟
  • 2025-26 وفاقی بجٹ خسارہ 7222 ہزار ارب رہنے کا امکان
  • پنجاب کے پہلےفلم سٹی اور فلم اسٹوڈیو سمیت فلم اسکول کے قیام کی منظوری
  • محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلیے بُری خبر کا الرٹ جاری
  • لیسکو چیف رمضان بٹ کا دورہ ’’نوائے وقت دفتر‘‘ ایم ڈی رمیزہ نظامی سے ملاقات 
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں کیا ہورہا ہے؟
  • کمپیوٹر ٹیچرز کی بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی پر پابندی عائد