چکوال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2025)موٹر وے ایم ٹو پر نیلہ دولہ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوکر گہرائی میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، موٹر وے پولیس کے مطابق بس کو حادثہ موٹروے نیلہ انٹر چینج کے قریب پیش آیا، مسافر بس کراچی سے سوات جارہی تھی جس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے سوات جانیوالی مسافر بس نیلہ دولہ کے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے جن میں سے 3 زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔مسافر بس موٹر وے ایم ٹو پر نیلہ دولہ کے قریب پہنچی تو ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کو عبور کرتی ہوئی گہرائی میں الٹ گئی جس کے باعث مسافر بس میں پھنس گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔موٹر وے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گلاب کوچ نان اے سی مسافر بس تھی جو کراچی سے سوات جا رہی تھی جس کو احتیاطی تدابیر اختیار کر کے سیدھا کر دیا گیا اور 15 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے کی تحقیقات کرتے ہوئے مزید کارروائی جاری ہے۔

اس حوالے سے ریسکیواہلکاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمیو کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو چکوال شفٹ کردیا گیا ہے۔ احتیاطی تدابیر کیساتھ موقع کو محفوظ کرلیا گیا جبکہ بس کو کرین کی مدد سے سیدھا کرلیا گیا ہے۔ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سیاحوں کی ٹیوٹا ہائی ایس وین گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

بتایاگیاتھا کہ افسوسناک حادثہ سیاحتی مقام چھانگلہ گلی میں پیش آیاتھا جہاں سیاحوں سے بھری ٹیوٹا ہائی ایس وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری تھی۔ حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تھیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افراد جاں بحق کراچی سے سوات مسافر بس موٹر وے

پڑھیں:

کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد

لاہور میں تیزگام ٹرین کے واش روم سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، ریلوے پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جا نے والی تیزگام ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن پر رُکی تو اس کے ٹوائلٹ سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔

مسافروں کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے لاش تحویل میں لے لی، جاں بحق شخص کی عمر 60 سے 70 سال کے درمیان ہے۔

مسافر کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جام شورو: مسافر گاڑی کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مزدا ٹرک حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی
  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
  • جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
  • عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق،متعدد زخمی
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • چشتیاں: زائرین کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 9 زخمی
  • کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا