میکسیکو اور کینیڈا سے اب بھی بڑی مقدار میں منشیات ہمارے ملک آ رہی ہیں، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو اور کینیڈا سے اب بھی بڑی مقدار میں منشیات ہمارے ملک میں آ رہی ہیں، منشیات کا بڑا حصہ چین میں بنتا ہے اور وہ انہیں سپلائی کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ سال منشیات کی وجہ سے ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے، گزشتہ دو دہائیوں میں لاکھوں لوگ مر چکے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کے خاندان تباہ ہو چکے ہیں، ہم منشیات کی لعنت کو امریکا کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو، کینیڈا پر ٹیرف شیڈول کے مطابق 4 مارچ سے لاگو ہوں گے، چین سے 4 مارچ سے اضافی 10 فیصد چارجز وصول کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا
پڑھیں:
پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت
اسلام آباد:جی سی سی کانفرنس کے تسلسل میں پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
انسداد منشیات فورس (اے این ایف) اور قطر کے درمیان مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔
قطر کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کے اعلیٰ سطحی وفد کو اے این ایف ہیڈکوارٹرز میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی مذاکرات بھی ہوئے۔
اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر انٹیلیجنس معلومات کے تبادلے اور آپریشنل تعاون کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
قطر پاکستان کی تکنیکی استعداد کو بڑھانے میں مدد دے گا، اس ضمن میں قطری مندوبین نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ بھی کیا۔
پاکستان کی جانب سے حالیہ کانفرنس کا انعقاد منشیات کی روک تھام کے لیے ایک طویل المدتی شراکت داری کی جانب اہم قدم ہے۔