صدرآصف علی زرداری کی دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے خود کش حملے میں نمازیوں کو نشانہ بنانے کے مکروہ فعل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا مذموم اور گھنائونا عمل ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے واقعہ میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کی۔ صدر آصف علی زرداری نے دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔\932
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
برداشت ختم ہوئی تو آپ کو مذمت کا موقع بھی نہیں ملے گا: جنید اکبر
مالاکنڈ (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی خیبر پی کے کے صدر خیبر اکبر خان نے کنونشن سے خطاب کرتے کہا کہ ہم قائدین کے حکم پر ظلم اور صبر برداشت کرتے ہیں، جس دن ہماری برداشت ختم ہوئی تو آپ کو مذمت کا موقع بھی نہیں ملے گا، وہ زمانہ گزر گیا جب ہم آپ کی طاقت سے ڈرتے تھے، ہم آئین کو بھی مانتے ہیں اور قانون کو بھی مانتے ہیں، عدالتوں سے کوئی امید نہیں لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔