لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے 8سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں مجرم دلاور علی کو سزائے موت اور پندرہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنائی ۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مقدمہ 2020 میں تھانہ نشتر کالونی میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا، جس میں ملزم پر الزام تھا کہ اس نے آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے اینٹیں مار کر زخمی کیاجس کے نتیجے میں بچی کی بائیں آنکھ ضائع ہو گئی۔

استغاثہ کی جانب سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حمیرا اعجاز نے کیس کی پیروی کی اور عدالت میں تمام شہادتیں پیش کیں۔مقدمے میں 14 گواہان نے عدالت کے روبرو شہادتیں دیں۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ بھی استغاثہ کے حق میں پیش کی گئی۔سرکاری گواہان کی گواہیوں اور شواہد کی روشنی میں عدالت نے سزا سنائی۔عدالت نے بچی کی آنکھ کے علاج کے تمام اخراجات حکومت کے ذمے کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عدالت نے

پڑھیں:

9 مئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم عائد

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی
عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی

9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی جس میں وکلائے صفائی، پراسیکیوٹرز اور ملزمان پیش ہوئے۔اس موقع پر عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی، اسی طرح سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی، شیخ رشید احمد اور عمران خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچے۔ عدالت میں حاضر ہونے والے ملزمان میں مقدمات کی نقول تقسیم کی گئیں جس کے بعد عدالت نے 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر ان 13 کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو جلانے والے سفاک ملزم کو 12 سال قید کی سزا
  • بیٹا مجرم ہو تو سزا دیں مگر غائب نہ کریں، وزارت داخلہ کے لاپتا ملازم کے والد کی استدعا
  • بھارتی کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • 9 مئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم عائد
  • کراچی: کپڑے وقت پر ڈیزائن کر کے نہ دینے پر شہری عدالت پہنچ گیا، جرمانہ عائد کرنے کی استدعا
  • کراچی: سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار