بلوچستان کے شہر واشک میں بسیمہ پتک کے مقام پر 3 تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ واشک کے علاقے بسیمہ پتک کے مقام پر پیش آیا جہاں تین تیل بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پاکر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق مستونگ اور کوئٹہ سے ہے، حادثہ روڈ کے ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گاڑیوں میں

پڑھیں:

3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک

جان شیر: اپردیر کے مختلف علاقوں میں 3دن سے بارش اور ژالہ باری ،میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار ،پہاڑوں پر موسم سرد ہوگیا، دوسری جانب باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک ہوگئے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق اپردیر مختلف علاقوں میں تین دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری ہورہی ہے،  میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار ،پہاڑوں پر موسم سرد ہوگیا،  چترال کی طرف جانے والوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی۔

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چرواہے اپنے مویشیوں سمیت کھلے علاقے میں موجود تھے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 50 مویشی بھی ہلاک ہوگئے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار

متعلقہ مضامین

  • صنعا پر امریکی فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی
  • بینکوں سے قرض لیکر گاڑیوں کی خریداری کا نیا ریکارڈ بن گیا
  • صنعا پر امریکی فضائی جارحیت جاری، مزید 12 یمنی شہید، 30 زخمی
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • راولپنڈی میں 60 سالہ خاتون کا قتل، فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی 
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک
  • 3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
  • کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق