نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں دھماکا، مولانا حامد الحق شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز

نوشہرہ:خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حقانیہ مدرسہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہوئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں 6 ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیموں اور فائر ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
دھماکے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا۔
ڈی پی او نوشہرہ نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش ہے، دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہے، دھماکا نمازجمعہ کے بعد مدرسے کے اندر ہوا۔
ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق دھماکے میں مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق شہید ہوگئے۔
دھماکے میں جانی نقصان کے خدشے کے باعث نوشہر کے اسپتالوں کے علاوہ پشاور کے 3 بڑے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
اظہار مذمت
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نوشہرہ میں مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکا اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے، صوبائی حکومت کی نااہلی اور ملی بھگت کا خمیازہ نہ جانے کب تک صوبہ بھگتے گا، صوبہ میں دہشت گردوں کو بسانے والے حکمرانوں سے نجات انتہائی ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا حامد الحق

پڑھیں:

شہید باقر الصدر کی 45ویں برسی

سینئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید محمد تقی نقوی (آن لائن خطاب)، عراقی سفیر حامد عباس لفتہ، میزبان سیمینار نمائندہ حضرت آیت اللہ یعقوبی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ شیخ ہادی حسین ناصری اور دیگر نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

اسلام آباد، شہید باقر الصدر کی 45ویں برسی کی مناسبت سے سیمینار

اسلام آباد، شہید باقر الصدر کی 45ویں برسی کی مناسبت سے سیمینار

اسلام آباد، شہید باقر الصدر کی 45ویں برسی کی مناسبت سے سیمینار

اسلام آباد، شہید باقر الصدر کی 45ویں برسی کی مناسبت سے سیمینار

اسلام آباد، شہید باقر الصدر کی 45ویں برسی کی مناسبت سے سیمینار

اسلام آباد، شہید باقر الصدر کی 45ویں برسی کی مناسبت سے سیمینار

اسلام آباد، شہید باقر الصدر کی 45ویں برسی کی مناسبت سے سیمینار

اسلام آباد، شہید باقر الصدر کی 45ویں برسی کی مناسبت سے سیمینار

اسلام آباد، شہید باقر الصدر کی 45ویں برسی کی مناسبت سے سیمینار

اسلام آباد، شہید باقر الصدر کی 45ویں برسی کی مناسبت سے سیمینار

اسلام ٹائمز۔ نیشنل آرٹ کونسل ہال اسلام آباد میں ادارہ نشر آثار شہید باقر الصدر کی طرف سے مرجع بزرگوار آیت اللہ العظمٰی شہید محمد باقر الصدر رح کی 45ویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں نامور علمائے کرام نے شہید کی شخصیت کے مختلف پہلووں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور انہیں فقاھت و اجتہاد کا روشن ستارہ اور جبر و سفاکیت کے مقابلے میں مقاومت اور مزاحمت کا بانی قرار دیا، مراجع عظام اور علمائے کرام خاصکر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ، رھبر معظم انقلاب حضرت امام خامنہ ای دامت برکاتہ اور سیدِ مقاومت سید حسن نصراللہ کی اس دور میں سامراجی اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف تاریخ ساز جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

سینئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید محمد تقی نقوی (آن لائن خطاب)، عراقی سفیر حامد عباس لفتہ، میزبان سیمینار نمائندہ حضرت آیت اللہ یعقوبی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ شیخ ہادی حسین ناصری، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ خورشید انور جوادی، علامہ سید ناظر عباس تقوی اور دیگر شخصیات، علماء کرام اور آئمہ جمعہ والجماعت نے سیمینار میں شرکت اور خطاب کیا۔ شہید باقر الصدر رح کے بارے میں خوبصورت تصویری اور انکے قلمی آثار کی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا، تمام مہمانان گرامی نے دلچسپی کے ساتھ اس نمائش کا نظارہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • مولانا فضل الرحمان کی مرضی اتحاد کرتے ہیں یا نہیں، عمر ایوب
  • یو این او کو جانوروں کے حقوق کا خیال ہے، غزہ کے مظلوموں کا کیوں نہیں،سراج الحق
  • آغا راحت کیخلاف مشیر وزیر اعلیٰ کی بیان بازی پر مولانا سرور شاہ نے معذرت کر لی
  • چین اور ایکواڈور جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چینی صدر
  • کراچی: جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس شروع 
  • غزہ، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 92 فلسطینی شہید 2 سو سے زائد زخمی
  • صیہونی سوشل میڈیا پر مسجد اقصیٰ کو گرانے کی مذموم مہم شروع
  • شہید باقر الصدر کی 45ویں برسی