دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد خودکش دھماکا، 4 نمازی شہید
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 نمازی شہید ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکا مسجد کی اگلی صفوں میں ہوا ہے۔
مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامدالحق بھی زخمیڈی پی او عبدالرشید کے مطابق دھماکا خودکش تھا جس میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے اور جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں، جو زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر رہی ہیں۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا ہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ایمرجنسی نافذاکوڑہ خٹک دھماکے کے بعد پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کے مطابق انتظامیہ اور طبی عملے کو زخمیوں کے علاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے اسپتال میں ہائی الرٹ ہے۔
حملے کا ہدف مولانا حامد الحق تھے: آئی جی کے پیآئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید کے مطابق جامعہ حقانیہ کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد مبینہ خود کش حملہ کیا گیا، جس میں جامعہ حقانیہ کے سربراہ حامد الحق حقانی سمیت 5 افراد شدید زخمی ہیں۔
آئی جی خیبر پختون خوا نے بتایا ہے کہ مولانا حامد الحق حقانی کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، حملے کا ہدف وہی تھے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ مسجد میں نمازِ جمعہ کے وقت 25 پولیس اہلکار تعینات تھے۔
آئی جی کے پی نے بتایا کہ مولانا حامد الحق کی سیکیورٹی پر 6 پولیس اہلکار تعیات تھے، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، بم ڈسپوزل یونٹ اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا شمار ملک کے بڑے مدارس میں ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا حامد حامد الحق کے مطابق جمعہ کے کے بعد
پڑھیں:
کراچی؛ فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود صفورا سعدی ٹاؤن میں فائرنگ سے 25 سالہ رحیم الدین ولد مبین الدین موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی۔
ہیڈ محرر تھانہ سچل صدام کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم فائرنگ کے واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
ادھر بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی 2 منٹ چورنگی، ڈیسنٹ ہوٹل کے قریب اندھی گولی لگنے سے 30 سالہ احمد حسن ولد لیاقت زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔