کوہستان: 2 مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہِ قراقرم بند
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
لوئر کوہستان اور اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ قراقرم 2 مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔
شاہراہ قراقرم 2 روز بعد عارضی طور پر یکطرفہ کھول دی گئی ہے۔ دیامر میں پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بھاشا اور تھور مینار کے مقامات پر بند تھی۔
پولیس کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے مندرازہ کے مقام پر جبکہ اپر کوہستان کے علاقے چوچنگ کے مقام پر لینڈ سلائیڈ کے باعث ٹریفک بلاک ہے۔
مختلف شہروں سے آنے والی گاڑیوں کو بشام کے مقام پرروک دیا گیا ہے، جس کے باعث مسافر پریشانی سے دو چار ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راستوں کی بحالی کا کام اب تک شروع نہیں ہو سکا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد:جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد کے ججز بلاک میں منعقد ہوئی، جس میں جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر چین گئے ہوئے ہیں، جہاں وہ جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔