امریکہ کا افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
امریکہ کا افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر کے امریکی اسلحے کو واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی صدر کی جانب سے 2021 میں افغانستان سے ’ناقص‘ امریکی انخلا کی تحقیقات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلاء کے طریقہ کار کو ناقص قرار دیا۔
ٹرمپ نے جوبائیڈن کو افغانستان میں اربوں ڈالر کا فوجی ساز و سامان چھوڑنے کا بھی ذمہ دار قرار دیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان کو اربوں ڈالر دے رہا ہے اور یہ امر میرے لئے باعثِ فخر ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے دوران اربوں ڈالر کا اسلحہ وہیں چھوڑ دیا گیا۔ “ہم افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لیں گے۔
ٹرمپ نے افغانستان میں دہشتگردی میں امریکی اسلحے کے استعمال کے پاکستانی موقف کی تصدیق کردی
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اربوں ڈالر کے چھوڑے گئے امریکی اسلحے کی نمائش کرتے رہتے ہیں، افغان طالبان 777,000 رائفلوں کے ساتھ 70,000 بکتر بند گاڑیوں کو بیچ رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ امریکی حکومت کو افغانستان میں بگرام ایئر بیس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا۔
ایک سیکیورٹی تجزیہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امریکی فوج کا عجلت میں اور غیر منصوبہ بند انخلا ایک سنگین غلطی تھی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی انخلا سے افغانستان کے اندر کئی عالمی دہشت گرد تنظیموں کو دوبارہ جنم دیا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افغانستان میں کہنا تھا کہ اربوں ڈالر امریکی صدر کا اعلان
پڑھیں:
پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اپنے دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکہ کے دوران بدھ کو چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2 سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ غیرملکی فنڈنگ کے خلا کو پر کیا جاسکے۔