پیپلز پارٹی کے عہدیدار پر تشدد میں ملوث ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں پیپلزپارٹی کے عہدیدار سے مارپیٹ کرنے والے مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق شہری پر تشدد میں بلوچستان کی بااثر شخصیت کا بیٹا ملوث نکلا۔ ملزم واقعے کے بعد شہر سے فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کے 7 سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق تشدد میں ملوث مرکزی ملزم شاہ زین مری ہے۔ شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوگیا ہے۔ گرفتارگارڈز کی شناخت غوث بخش ، علی زین، حسن اور جلاد خان کے نام سے ہوئی۔ گرفتار گارڈز شاہ زین مری کے ذاتی محافظ ہیں۔
مزید پڑھیں: ساؤتھ زون میں لاقانونیت کی انتہا، پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار پر مسلح افراد کا بہیمانہ تشدد
ڈی آئی جی ساؤتھ کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی ملزم شاہ زین مری نے اپنے گارڈز کے ساتھ مل کر شہری پر تشدد کیا۔ شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے بلوچستان حکومت سے رابطہ کرلیا ہے۔ واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ برآمد کیے گئے اسلحے کی جانچ جاری ہے کہ اسلحہ لائسنس یافتہ تھا یا بغیر لائسنس تھا۔
بوٹ بیسن میں مسلح افراد نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا تھا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہ زین مری
پڑھیں:
کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اختر عرف اکو عرف بنگالی کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ساتھی کے ہمراہ حساس مقامات کی ریکی کرنے اور ویڈیوز بنانے میں ملوث رہا ہے۔