چیمپئینز ٹرافی؛ شکستوں کا ملبہ ہیڈکوچ، سلیکٹرز پر گرنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کی چیمپئینز ٹرافی میں ناقص پرفارمنس کے بعد ہیڈکوچ عاقب جاوید کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے۔
ہیڈکوچ عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی تک عہدے پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب ناقص پرفارمنس کے بعد انکی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے ملتان سلطانز جوائن کرلی ہے، توقع ہے کہ عاقب جاوید کو یہ ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم، شاہین سمیت کئی کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا
چیمپئینز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد تجزیہ کار، ماہرین اور شائقین کرکٹ قومی ٹیم سمیت سلیکشن کمیٹی میں بھی تبدیلی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
عاقب جاوید کو نومبر میں وائٹ بال اور دسمبر میں ریڈ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا، کیونکہ جیسن گلیسپی عہدہ چھوڑ گئے تھے۔
مزید پڑھیں: ٹیم سے باہر ہونے کا ڈر؛ کھلاڑیوں نے بڑا فیصلہ کرلیا، مشاورت تیز
ہیڈکوچ کے علاوہ سلیکشن کمیٹی سے بھی انہیں فارغ کیا جائے گا جبکہ دیگر سلیکٹرز کے عہدے بھی مشکل میں پڑگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم، شاہین سمیت کئی کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا
خیال رہے کہ خبریں سامنے آئیں تھی کہ چیمپئینز ٹرافی میں شکست کی بڑی وجہ چیف سلیکٹر عاقب جاوید اور کپتان محمد رضوان کے درمیان اختلافات تھے، ہیڈکوچ و سلیکٹر عاقب جاوید کی جانب سے اہم فیصلوں میں مشاورت نہ ہونے کے باعث محمد رضوان نالاں تھے۔
انہوں نے خوشدل شاہ کو شامل کروایا تو عاقب جاوید نے اپنی مرضی سے فہیم اشرف کا انتخاب کرلیا، جس کے باعث اختلافات کو ہوا ملی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی عاقب جاوید
پڑھیں:
سوات؛ زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، 2 زخمی
سٹی 42 : سوات میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، 2 زخمی ہوئے ہیں۔
افسوسناک واقعہ سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ کوٹنی میں پیش آیا ، جہاں زیر تعمیر مکان کے تازہ لنٹر کے اوپر بچے کھیل رہے تھے، بچے گیٹ کے اوپر تازہ تعمیر شدہ ٹیرس پر موجود تھے، اسی دوران مکان کی چھت گرگئی ۔ حادثے میں 2 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 زخمی ہوئے ۔
موقع پر جاں بحق اور زخمی بچوں کو خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد