کل ایک وزیر ڈبل ڈیکر کا اعلان کر رہے تھے، پہلے سنگل تو چلا کر دکھا دیں: حافظ نعیم الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل ایک وزیر ڈبل ڈیکر کا اعلان کر رہے تھے، پہلے سنگل تو چلا کر دکھا دیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو 15 سے 17 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، 3 حکومتیں بدل گئیں، گرین لائن اب تک مکمل نہیں ہوئی، یہ شہر اجڑا ہوا ہے، یہاں پروجیکٹس 10، 10 سال میں مکمل نہیں ہو پاتے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہے، کے فور اور ایس تھری نہیں بن رہا، شہر کے لوگ ڈمپرز اور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں، کرپشن اور نااہلی کے امتزاج کا نام سندھ حکومت ہے، رمضان کے بعد جماعتِ اسلامی ملین مارچ کرے گی۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے رمضان المبارک کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک دوسرے کے خلاف بیان دیتے ہیں اور نورا کشتی کرتے ہیں، حکومتیں اپنی ہی پالیسیوں کی زد میں آ گئی ہیں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے شہر کا بیڑا غرق کر دیا ہے، پارلیمنٹ جعلی ہے، فیک ہے، اس پر کوئی پیکا لگے گا؟
حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ یہ عوام کے ٹھکرائے ہوئے لوگ ہیں، ان کو پہلے ایم این اے شپ اور اب وزارتیں بھی دی جائیں گی، یہ مسلط کردہ لوگ قوم پر بوجھ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کے بلوں میں لگائے گئے غلط ٹیکسوں کو ختم کیا جائے، ہم اس وقت عوامی مزدور کمیٹیاں بنا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحم ن نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
مسلم حکمران امریکا و یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں۔
اسلام آباد میں غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی نے مارچ کا اہتمام کیا، اس دوران 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، غزہ ملبے کا ڈھیر بن گيا ہے، مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہاں سے اسرائیل جا کر وعدے کر آئے، بتایا جائے انہیں کس نے تل ابیب بھیجا تھا؟
انکا کہنا تھا کہ امریکا مسلمانوں اور انسانوں کا قاتل ہے، آج اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کا زبردست پیغام دیا جارہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، ہم اعلان کریں تو کوئی کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا، ہم پولیس والوں کیساتھ تصادم نہیں چاہتے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بربریت روکنے کےلیے ہمیں متحد ہونا پڑے گا، اٹھو اور فلسطین کا مقدمہ لڑو، اسرائیل کی مذمت کرو، غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا، بچوں کو شہید کیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ 26 اپریل کو پورا پاکستان چترال سے کراچی تک ملک گیر ہڑتال کرے گا، میں مطالبہ کرتا ہوں پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے۔