سرگودھا: محکمۂ وائلڈ لائف کی کارروائی، ریچھ بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
سوشل میڈیا اسکرین گریب
سرگودھا کے وائلڈ لائف اسکواڈ نے چنیوٹ کے قریب سیلانوالی میں کارروائی کر کے ایک ریچھ کو بازیاب کروا لیا۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق ریچھ کی طبی جانچ اور بحالی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور اسے محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
عدالت نے ریچھ کو اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق کارروائی جھال چکیاں کے قریب کی گئی، 3 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
سینٸر صوباٸی وزیر مریم اورنگزیب نے کامیاب آپریشن پر وائلڈ لائف اسکواڈ کو شاباش دی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی توازن کے تحفظ کے لیے جنگلی حیات کا تحفظ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریچھ کو محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ میں حکومت کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وائلڈ لائف
پڑھیں:
سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
سندھ میں کچے کے علاقے سے اغواء ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو پولیس اور رینجرز نے کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کروالیا۔
کلکٹر کسٹم مونا محفوظ نے کسٹم ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 15 سے 16 ڈاکوؤں نے دو اپریل کو کشمور ڈیرہ موڑ چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کسٹم انسپکٹر راشد علی اور اہلکار وزیر علی میمن کو اغواء کر لیا تھا، جن کی بازیابی کیلئے پولیس اور شہباز رینجرز نے کارروائی کر کے بازیاب کروایا۔
انہوں نے بتایا کہ کسٹم انسپکٹر و اہلکار کا اغواء ڈاکوؤں نے قریبی عزیز کو چھڑوانے کیلئے دباؤ ڈالنے کیلئے کیا تھا۔