رپورٹ کے مطابق شاہدرہ پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مقامی امیر نیاز احمد نوری کی شکایت پر 2020ء میں پی پی سی کی دفعہ 295 اے اور سی کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت سنا دی، مجرم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہدرہ پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مقامی امیر نیاز احمد نوری کی شکایت پر 2020ء میں پی پی سی کی دفعہ 295 اے اور سی کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا تھا کہ مجرم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں توہین آمیز کلمات ادا کیے۔ مجرم کی سابق اہلیہ نے بھی مقدمے کی کارروائی میں گواہی دی اور اس کی جانب سے مبینہ طور پر کہے گئے توہین آمیز کلمات کی آڈیو ریکارڈنگ بھی پیش کی۔ مجرم نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے اپنے دفاع میں کہا کہ میں باعقیدہ مسلمان ہوں اور کلمہ پر حلف لینے کے لیے تیار ہوں۔ مجرم نے کہا کہ سابق بیوی نے اس کی لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد ہڑپنے کے لیے شکایت کنندہ کے ساتھ مل کر اسے مقدمے میں پھنسایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وکیل صفائی نے استغاثہ کے موقف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر غیر واضح تاخیر کے ساتھ درج کی گئی تھی اور ملزم کو جال میں پھنسایا گیا۔
انہوں نے دلیل دی کہ ملزم کے مبینہ قابل اعتراض کلمات کو ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال کیے گئے موبائل فون کا کوئی فرانزک تجزیہ نہیں کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید شہزاد مظفر ہمدانی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے یو ایس بی ڈیوائس میں محفوظ ملزم کی آواز کا فرانزک تجزیہ کیا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔ جج نے کہا کہ کسی اور وجہ سے جھوٹے اثرات یا ہیرا پھیری کا کوئی امکان نہیں پایا جا سکتا اور اس کے نتیجے میں ملزم کی سابق بیوی کی گواہی کی اندرونی اہمیت کا پتا نہیں چل سکتا۔ ملزم کے دفاع کو مسترد کرتے ہوئے جج نے کہا کہ ملزم کا عقیدہ عدالت کے سامنے زیر غور نہیں ہے کیونکہ عدالت کو اس کے توہین مذہب کے مبینہ فعل کی جانچ پڑتال کرنا تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملزم اپنی جائیداد کی کوئی دستاویز پیش کرنے میں بھی ناکام رہا جس کے لیے اسے شکایت کنندہ نے غلط طور پر پھنسایا۔ جج نے کہا کہ دفاع میں پیش کی گئی دستاویزات بالترتیب نامکمل اور بے نتیجہ دکھائی دیتی ہیں، جس سے نہ تو ملزم کے حق میں کوئی مقصد حاصل ہوا اور نہ ہی استغاثہ کے بیان پر کوئی منفی اثر پڑا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید شہزاد مظفر ہمدانی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مجھے یہ نتیجہ اخذ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی کہ استغاثہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ یا الزام بلاشک و شبہ ثابت کیا اور ملزم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلامی اصولوں کے حوالے سے توہین آمیز کلمات ادا کیے۔ جج نے نوٹ کیا کہ ملزم ایک درمیانی عمر کا شخص ہے جو پختہ سوچ کا حامل ہے اور ذہنی یا جسمانی طور پر بیمار نہیں ہے اور نہ ہی اس کے وکیل نے کسی بھی مرحلے پر ایسا کوئی موقف اپنایا ہے۔ عدالت نے ملزم کو دفعہ 295 سی کے تحت سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ ملزم کے ایف آئی کہ ملزم کے لیے

پڑھیں:

لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2 سگی بہنوں سے 5 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی

پنجاب کے دارالحکومت میں دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دو سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں پانچ افراد نے 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی درخواست پر پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا، جس میں ملزمان قاسم، عمیر جٹ، علی اکبر وٹو، ضیاء الرحمن اور احمد رضا کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم ایک کی تلاش جاری ہے، حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ لڑکیوں کو میڈیکل کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی پیشرفت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • رحیم یار خان کے کوٹ سمابہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکو ہلاک
  • پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
  • لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2 سگی بہنوں سے 5 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
  • لاہور: لطیف جیولری مارکیٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا 20 کلو سونا غائب ہونے بڑا اسکینڈل 
  • بچے سے زیادتی کے مرتک مجرم کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار
  • راولپنڈی: چوری کی واردات کی تفتیش میں پیشرفت، ملزم کا بیٹی کیساتھ ملکر زیورات چرانے کا انکشاف
  • لاہور: موٹر سائیکلیں قسطوں پر فروخت کرنیوالے دکاندار پر 23 لاکھ روپے کے چالان
  • لاہور:ٹریفک خلاف ورزیوں پر دلچسپ کارروائیاں، پیدل چلنے پر گرفتاری، ایک ہی شہری پر لاکھوں روپے جرمانہ
  • خاتون بازیابی کیس:یہ چیف جسٹس کی عدالت ہے کوئی مذاق نہیں‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
  • خاتون بازیابی کیس؛ یہ چیف جسٹس کی عدالت ہے کوئی مذاق نہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ