کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کو بڑا ریلیف مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کو بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ڈسڑکٹ کورٹ اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کو مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
تحریری فیصلے کے مطابق بغیر کسی شک و شبہ کے کیس ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے، شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ملتا ہے، اس کیس میں استغاثہ شواہد کے ساتھ اپنا کیس ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اسل یے عدالت مصطفی نواز کھوکھر کو الزامات سے بری قرار دیتی ہے۔
سال 2019 میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر پر صدر آصف علی زرداری کو نیب کی حراست سے فرار کروانے کی کوشش کا الزام تھا۔ مصطفی نواز کھوکھر پر کار سرکار میں مداخلت اور کارکنوں کو نیب اور پولیس کے خلاف اکسانے کا بھی الزام تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کار سرکار میں مداخلت میں مصطفی کیس میں کے کیس
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، عوام کے لیے وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی نوید سنا دی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔