9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس، پنجاب حکومت کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
عالیہ حمزہ اور شہریار آفریدی و دیگر کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے 9 اور 10 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس میں پنجاب حکومت کو رپورٹ جمع کروانے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 9 اور 10 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر جزل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ عالیہ حمزہ اور شہریار آفریدی و دیگر کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ضمانت منسوخی کی اپیلیں پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ضمانت منسوخی کی کی ضمانت منسوخی پنجاب حکومت رپورٹ جمع کے لیے
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹر کے امتحانات تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیے گئے، چیئرمین بورڈ
فائل فوٹو۔بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردیے گئے۔
چیئرمین بلوچستان بورڈ کے مطابق انٹر امتحانات کیلئے نئی ڈیٹ شیٹ کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ امتحانات پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے بائیکاٹ کے باعث ملتوی کیے ہیں۔ امتحانات 22 اپریل سے شروع ہونا تھے۔