بھارتی پولیس نے جھوٹے مقدمے میں کشمیری تاجر کو گرفتار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کشمیری تاجر پر جموں و کشمیر کی آزادی کی حمایت اور آزاد کشمیر اور پاکستان میں حریت تنظیموں کے ساتھ روابط کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے ایک کشمیری تاجر کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس کی ایجنسی، کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر نے سی آئی ڈی اور دلی پولیس کے ہمراہ ایک کارروائی کے دوران سرینگر کے علاقے بمنہ کے ایک معروف کشمیری تاجر پرویز احمد خان کو دلی کے ایک ہوٹل میں جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کیا۔ کشمیری تاجر پر جموں و کشمیر کی آزادی کی حمایت اور آزاد کشمیر اور پاکستان میں حریت تنظیموں کے ساتھ روابط کا الزام عائد کیا گیا ہے۔کشمیری تاجر دستکاریوں کی تجارت کرتا ہے اور اسی سلسلے میں نئی دلی میں موجود تھا جب اسے گرفتار کیا گیا۔ بھارتی پولیس حکام کے مطابق گرفتار پرویز احمد خان کو نئی دلی سے سرینگر منتقل کرنے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ بھارتی پولیس کے مطابق اس کیس میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی پولیس کشمیری تاجر
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کرنبوالا پولیس اہلکار گرفتار
— فائل فوٹوپنجاب یونیورسٹی میں آئس (منشیات) سپلائی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزم اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ اہلکار غیر حاضری کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل معطل ہو چکا تھا۔