سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی اپیل پر رمضان المبارک کا چاند آج تلاش کیا جائے گا۔
سعودی سپریم کورٹ کے مطابق چاند دیکھنے والے افراد قریبی عدالت میں گواہی دیں گے۔
اس سے قبل رواں ماہ یہ بات سامنے آئی تھی کہ سعودی عرب میں یکم مارچ بروز ہفتہ پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔
اجلاس میں دیگر مرکزی ممبران و علما کے علاوہ سپارکو اور محکمۂ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حکومت نے ججز تبادلوں سے متعلق تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرا دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے ججز تبادلوں سے متعلق تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں کے حوالے سے کی گئی تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ عدالت عظمیٰ میں تبادلوں کی تمام تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں وزیراعظم کی صدر کو بھیجی گئی سمری اور صدر کی منظوری پر مبنی دستاویز بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں تبادلے کے لیے ججز اور متعلقہ چیف جسٹس صاحبان کی دی گئی رضامندی پر مبنی دستاویزات بھی جواب میں شامل کی گئی ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ ججز سنیارٹی کیس کی سماعت کل کرے گا۔