لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 9 مئی کے جلائو گھیرا ئو کے الزام میں درج پانچ مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر پولیس نے فواد چوہدری کو تفتیش میں بے گناہ قرار دے دیا ۔عدالت نے مزید سماعت 19 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا ء کو عبوری ضمانتوں پر حتمی بحث کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ جمعہ کے روز سماعت پر تفتیشی افسران نے رپورٹ جمع کروا دی جس میں فواد چوہدری کو مقدمات میں بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔یاد رہے کہ فواد چوہدری نے راحت بیکری ، شیر پائوپل اور دیگر مقامات پر جلائو گھیرا ئوکے مقدمات میں عبوری ضمانتیں حاصل کر رکھی ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عبوری ضمانتوں فواد چوہدری عدالت نے

پڑھیں:

علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پولیس کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پاکستان کے لیے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، علی امین گنڈا پور کا لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر  شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف تھانہ مستی گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے جس کی تفتیش میں ملزمان عدم تعاون کی روش اپنائے ہوئے ہیں، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسداد دہشتگردی عدالت جج منظرعلی گل حماد اظہر خیبر پختونخوا سعید سندھو شہباز احمد علی امین گنڈا پور لاہور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وزیر اعلی

متعلقہ مضامین

  • ایئرمارشل جواد سعید کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور بغاوت کے مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے.نمائندہ پاک فضائیہ
  • انسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • شعیب شاہین کی ایک بار پھر فواد چوہدری پر لفظی گولہ باری
  • فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے، شعیب شاہین کی سابق وفاقی وزیر پر تنقید
  • 9 مئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم عائد
  • اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور
  • نومئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر
  • پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ: یاسمین راشد کی درخواست ضمانت کی سماعت
  • اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور