Daily Sub News:
2025-04-22@05:54:58 GMT

چین کی جی ڈی پی میں 5.0 فیصد کا اضافہ ،قومی ادارہ شماریات

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

چین کی جی ڈی پی میں 5.0 فیصد کا اضافہ ،قومی ادارہ شماریات

چین کی جی ڈی پی میں 5.0 فیصد کا اضافہ ،قومی ادارہ شماریات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کےقومی ادارہ برائے شماریات نے قومی اقتصادی اور سماجی ترقی پر 2024 کا شماریاتی اعلامیہ جاری کیا ، جس میں ابتدائی طور پر حساب لگایا گیا ہے کہ سال 2024 میں جی ڈی پی 134908.4 ارب یوآن بنی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 5.

0 فیصد زیادہ ہے۔ پرائمری انڈسٹری کی اضافی قیمت 9141.4 بلین یوآن تھی ،

جو پچھلے سال کے مقابلے میں 3.5 فیصد زیادہ ہے۔
ثانوی صنعت کی اضافی قیمت 5.3 فیصد اضافے کے ساتھ 49208.7 ارب یوآن رہی۔ تیسرے درجے کی صنعت کی اضافی قیمت 5.0 فیصد اضافے کے ساتھ 76558.3 ارب یوآن رہی۔سہ ماہی کے لحاظ سے جی ڈی پی میں پہلی سہ ماہی میں سال بہ سال 5.3 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 4.7 فیصد، تیسری سہ ماہی میں 4.6 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا۔

سالانہ فی کس جی ڈی پی 95749 یوآن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.1 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی قومی آمدنی 133967.2 ارب یوآن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.1 فیصد زیادہ ہے۔ تمام ملازمین کی  پیداواری صلاحیت  173898یوآن فی کس تھی ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 4.9 فیصد کا اضافہ ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم مقابلے، آرمی چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے ہوئے جس میں آرمی چیف نے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے ہوئے جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق مشق میں پاک فوج کی 7 ٹیموں، پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور دوست ممالک کی15 ٹیموں نے حصہ لیا، مشق میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ،مراکش،نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان شامل تھے۔
اس کے علاوہ بنگلا دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشاہدہ کیا جبکہ تقریب میں بین الاقوامی مبصرین اوردفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی اور تقریب کے انعقاد کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد جدید جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا، یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں کی گئی، آرمی چیف نے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ایسی مشقیں پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں اور حکمت عملی سیکھنے کا صحیح فورم ہیں، ایسی مشق جنگ کے بدلتے حالات میں ٹیم سپرٹ کو فروغ دیتی ہے، اس مقصد کیلئے پاک فوج نے کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے۔

دنیا زراعت میں آگے نکل گئی،ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے: وزیراعظم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟
  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
  • بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ
  • چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی
  • خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں، تحقیقی رپورٹ
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • پاک فوج کے زیراہتمام کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف نے ایوارڈز تقسیم کیے
  • عوامی فیصلوں کو ماننا چاہیے، کوئی ادارہ ریاست نہیں، وزیر بلدیات سندھ
  • کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم مقابلے، آرمی چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت