بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے فلم ساز رینو چوپڑا کی فلم ’اتفاق‘ میں لگائی گئی رقم پر سود لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ان کے لیے یہ رقم  ’حرام‘ ہے۔

بھارت کے مرحوم فلم میکر روی چوپڑا کی اہلیہ اور پروڈیوسر رینو چوپڑا نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے ان کے بیٹے ابھے چوہدری کی ہدایت میں بننے والی فلم کی مالی معانت کی حالانکہ وہ اس وقت خود بھی مالی مشکلات کا شکار تھے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رینو چوپڑا نے کہا کہ شاہ رخ خان نے 2017 میں ان کی فلم کی حمایت کی، یہاں تک کہ انہوں نے اس فلم کا اسکرپٹ بھی نہیں پڑھا تھا۔ رینو چوپڑا نے بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان سے کہا کہ ’میرے پاس پیسے نہیں ہیں‘ جس کے جواب میں بالی ووڈ کنگ نے کہا ’میں پیسے لگا دوں گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان اپنا گھر چھوڑ کر کرائے کے فلیٹ میں کیوں منتقل ہورہے ہیں؟

انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم بننے کے بعد تمام سرمایہ کارسود کی شرح پر پیسے لیتے ہیں لیکن شاہ رخ نے سود لینے سے یہ کہہ کر انکار کیا کہ یہ میرے لیے حرام ہے اس لیے میں یہ رقم نہیں لوں گا۔

واضح رہے کہ فلم  ’اتفاق‘ ابھے چوپڑا کی ڈائریکشن میں بننے والی ان کی ڈیبیو فلم تھی،  فلم میں سدھارتھ ملہوترا، اکشے کھنہ اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ  باکس آفس پر یہ فلم 51.

47  کروڑ بھارتی روپے کمانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے گوری خان کو برقع پہننے اور نماز پڑھنے کا کیوں کہا؟

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان جلد ہی اپنی آنے والی فلم ’کنگ‘ میں نظر آئیں گے۔ جس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے۔ اس فلم میں ان کی بیٹی سہانا خان اور ابھشیک بچن بھی اہم کرداروں میں ہوں گے۔

دبئی کے گلوبل ولیج میں ایک ایونٹ کے دوران شاہ رخ خان نے اس منصوبے کے بارے میں بتایا کہ وہ صرف یہاں شوٹنگ نہیں کر رہے بلکہ چند ماہ بعد ممبئی جا کر بھی شوٹنگ کریں گے۔ اداکار نے مزید کہا کہ ان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند بہت سخت ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کو فلم کے بارے میں مت بتانا۔ اس لیے ’میں کچھ نہیں بتا سکتا لیکن میں آپ کو یقین دلا سکتا ہوں کہ یہ فلم آپ کو تفریح فراہم کرے گی اور آپ کو مزہ آئے گا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ سہانا خان سود شاہ رخ خان کنگ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ سہانا خان شاہ رخ خان شاہ رخ خان نے رینو چوپڑا بالی ووڈ انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، خلع لینے والی خاتون بھی حق مہر کی حق دار

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں خلع کی بنیاد پر حق مہر اور جہیز کی رقم دینے کی ڈگری کو چیلنج کردہ کیس کے فیصلے میں لکھا گیا کہ طلاق دینے کی صورت میں سورۃ النساء میں بھی شوہر کو بیوی سے دیے گئے مال اور تحائف واپس مانگنے سے روکا گیا ہے، وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے تحت خاوند کے تشدد، برے رویے وغیرہ کی بنیاد پر لیے گئے خلع کے بعد عدالت حق مہر کی رقم واپس نہ کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حق دار قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری آصف محمود کی درخواست پر فیصلہ سنایا، درخواست میں خلع کی بنیاد پر حق مہر اور جہیز کی رقم دینے کی ڈگری کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ بیٹی کو جہیز دینا ہمارے معاشرے میں سرایت کر چکا ہے اور والدین جتنی بھی استطاعت رکھتے ہوں وہ بیٹی کو جہیز لازمی دیتے ہیں، طلاق دینا بنیادی طور پر شوہر کا حق ہوتا ہے اور طلاق کی صورت میں شوہر حق مہر اور تحائف کی واپسی کا تقاضا کرنے کے حق سے محروم ہو جاتا ہے۔

فیصلے میں  یہ بھی لکھا گیا کہ طلاق دینے کی صورت میں سورۃ النساء میں بھی شوہر کو بیوی سے دیے گئے مال اور تحائف واپس مانگنے سے روکا گیا ہے، وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے تحت خاوند کے تشدد، برے رویے وغیرہ کی بنیاد پر لیے گئے خلع کے بعد عدالت حق مہر کی رقم واپس نہ کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔ عدالت نے قراردیا کہ محض خلع لینے کی بنیاد پر خاتون کو حق مہر کی رقم سے محروم نہیں کیاجا سکتا، حق مہر کی رقم کو خاتون کے لیے ایک سکیورٹی تصور کیا جاتا ہے، اگر خاوند کا رویہ خاتون کو خلع لینے پر مجبور کرے تو وہ حق مہر لینے کی مکمل حق دار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیوڈ وارنر کا بچے سے ہاتھ ملانے سے انکار، آسٹریلوی کھلاڑی تنقید کی زد میں
  • بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہدایتکار کون ہیں؟
  • عماد عرفانی کی گلوکار علی عظمت کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
  • مولانا فضل الرحمن کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد کرنے سے انکار
  • لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، خلع لینے والی خاتون بھی حق مہر کی حق دار
  • عدالت نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا 
  • خلع لینے والی خاتون بھی حق مہر کی مستحق قرار
  • خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر لینے کا حقدار قرار دے دیا گیا
  • شوہر کے ظالمانہ طرزعمل پر خلع لینے والی خاتون کا حقِ مہر ساقط نہیں ہوتا، لاہور ہائیکورٹ
  • 5 فلموں سے 2200 کروڑ بھارتی روپے کمانے والے اداکار کون ہیں؟