Express News:
2025-12-14@09:46:08 GMT

غیرقانونی شکار سے بچایا گیا ریچھ ریسکیو

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

سرگودھا وائلڈ لائف اسکواڈ نے چینیوٹ کے قریب غیرقانونی شکار سے بچائے گئے ریچھ کو ریسکیو کرلیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق ریچھ کی طبی جانچ اور بحالی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور اسے محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ریچھ کو غیرقانونی شکار سے بچا کر چنیوٹ کے قریب سیلانوالی کے علاقے سے بازیاب کیا گیا تھا۔

عدالت نے ریچھ کو اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ سینٸروزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کامیاب آپریشن پرواٸلڈ لاٸف اسکواڈ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی توازن کے تحفظ کے لیے جنگلی حیات کا تحفظ ناگزیر ہے۔ قدرتی وسائل اور جنگلی حیات کا تحفظ ماحولیاتی نظام کے استحکام کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

مریم اورنگزیب نے غیر قانونی شکار اور جانوروں کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز  کاہڑتال ختم کرنے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251213-01-4

 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں تمام اہم

نکات پر اتفاق کیا گیا۔ مذاکرات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کی سربراہی مریم اورنگزیب کریں گی، جبکہ ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل مریم اورنگزیب اور ٹرانسپورٹر نمائندوں کی موجودگی میں ہوگا۔ مرکزی صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس اور دیگر عہدیداروں نے مصالحتی قرارداد پر دستخط کیے۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • گلیات میں پکڑا گیا تیندوا وائلڈ لائف حکام کیلئے امتحان بن گیا
  • فتنہ الہندستان کا بزدلانہ وار، بلوچستان پھر انسانیت سوز دہشتگردی کا شکار
  • وائلڈ لائف انفارمر مہم، پنجاب میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے اہم اقدام
  • مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز  کاہڑتال ختم کرنے کا اعلان
  • بلوچستان :غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے پرہزاروں ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے کی بلوچستان میں کارروائیاں، غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث ہزاروں ملزمان گرفتار
  • ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
  • شہریوں میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کےلئے فری ہیلمٹ تقسیم
  • حیاتیاتی تنوع کا فروغ، سعودی عرب میں 35 نایاب جانوروں کی واپسی
  • کراچی، نوری آباد کے قریب ایم-9 پر آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹریفک شدید متاثر