لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبے کے نو بڑے شہروں میں پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک قائم کر دیئے گئے۔ پنجاب کو زیرو پلاسٹک صوبے بنانے کیلئے پلاسٹک مینوفیکچررز، ریسائکلرز، ٹریڈرز اور سیلرز کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔ پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن کے لئے لاہور میں 25 فروری اور گرجرانوالہ میں27 فروری کو ڈیسک فعال ہو رہے ہیں۔ سیالکوٹ میں آج (28فروری) جبکہ ملتان اور بہاولپور میں 4 اور 5مارچ کو پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک فنکشنل کر دیئے جائیں گے۔ پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد 7 اور 11مارچ اسی طرح جھنگ اور راولپنڈی میں 12اور 15 مارچ سے سنٹر فنکشنل ہونگے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرعوام کی سہولت کیلئے گرین پنجاب ایپ ٹال فری نمبر1373جاری کر دیا گیا۔ مزید معلومات اور رہنمائی -4 042-37897103 اور 0322-4474915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک کیلئے ویب سائٹ epd.

punjab.gov.pk پر بھی وزٹ کر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب کو ماحول دوست صوبے بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔ ماحول کو پلاسٹک اور دیگر مضر صحت اشیاء سے پاک کرنا ناگزیر امر ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں پانچ سالہ ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے بھر میں نیا جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب بھر جدیدترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اے آر ٹی کے فوری ٹرائل رن کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم ملایشیا، ابوظہبی اور قطر سمیت دنیا بھر میں ماس ٹرانزٹ کا کامیاب سسٹم ہے۔ عام بس کی نسبت اے آر ٹی کے لئے روڈ پر کم جگہ درکار ہو گی۔ اے آر ٹی تین کوچز پر مشتمل بس میں 300 سے زائد مسافر وں کی گنجائش ہو گی۔ اے آر ٹی سمارٹ سٹیشن پر بس کھڑے کھڑے چند منٹ میں چارج ہو جائے گی۔ اے آر ٹی میں مسافروں کے لئے فارسٹ چارجنگ، وائی، مانیٹرنگ کیمرے اور دیگر سہولیات میسر ہونگی۔ اے آر ٹی روایتی فیول کی بجائے مکمل سولرائزڈ ٹرانسپورٹ سسٹم ہو گا۔ پہلے مرحلے میں لاہور فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں اے آر ٹی ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ تین مراحل میں دس دس شہروں میں نیا ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے ساتھ ہر شہر میں فیڈر بسیں بھی چلائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ پنجاب بھر میں چار سال میں مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ جدت کا ٹچ دینے کے لئے ہر شہر میں نیا ٹرانسپورٹ سسٹم ضروری ہے۔ ہر شہر میں ’’اینڈ ٹو اینڈ‘‘سسٹم متعارف کرانے چاہتے ہیں۔ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم چھوٹے شہر میں رہنے والوں کا بھی حق ہے محرومیاں دور کرنا چاہتے ہیں۔ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم سے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اے ا ر ٹی کے لئے

پڑھیں:

یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ مریم نواز سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات ہوئی، وزیراعلی پنجاب نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یورپی یونین پاکستان کا شراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیا میں استحکام کی آواز بھی ہے، جی ایس پی پلس ملنے سے پاکستان کی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے، انسانی حقوق اور لیبر ریفارمز سمیت تمام تقاضے پورے کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور متحرک ہیں، عالمی جاب مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لئے ٹریننگ کورسز کرا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق ویڈیوز سامنے آگئی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا
  • پنجاب اسمبلی : پوپ کیلئے ایک منٹ خاموشی ،3بل منظور ‘ 2کمیٹیوں کے سپرد : اپوزیشن کا واک آئوٹ 
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ ڈے‘ منایا جا رہا ہے
  • پنجاب؛ 6ہزار میں سے 4ہزار ترقیاتی اسکیمز ناجائز ہونے کا انکشاف
  • کینیڈا ٹی 10 لیگ میں پاکستانی اسٹارز نے بھی رجسٹریشن کروالی
  • ہیٹ ویو کا خطرہ، یکم جون سے تعطیلات کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال
  • پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گی
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز