اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالیہ مبیّد کی قیادت میں جیفریز انویسٹرز کے وفد نے  ملاقات کی۔ وفد میں ایچ بی کے انویسٹمنٹ مینجمنٹ کے مسٹر واسیِل نکولوف، بارنگز کے مسٹر خالد سلامی، ایشمور کے مسٹر ژن ژو، فِڈیلٹی کے مسٹر سلمان احمد، جیفریز کے مسٹر خرم شیخ اور کے ٹریڈ سکیورٹیز کے مسٹر محمود علی شاہ بخاری شامل تھے۔  ملاقات میں پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال، سرمایہ کاری کے ماحول اور جاری اقتصادی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے وزیر خزانہ کو مئی 2025 میں لندن میں ہونے والے پاکستانی انویسٹرز ڈے میں شرکت کی دعوت دی۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معاشی استحکام کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے حکومت کی ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں اور نجکاری سے متعلق ساختی اصلاحات کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت اب مستحکم ہو چکی ہے اور حکومت مالی نظم و ضبط، محصولات میں اضافے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے فعال حکمت عملی اپنا رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے ٹیکس اصلاحات پر وفد کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہول سیل، ریٹیل اور رئیل اسٹیٹ سیکٹرز کو باضابطہ طور پر ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، زرعی انکم ٹیکس چاروں صوبے   میں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔  وزیر خزانہ نے وفد کو بتایا کہ ہم پانڈا بانڈ مذاکرات مین مصروف ہیں۔ علاوہ ازیں  محمد اورنگزیب سے میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت آزاد ڈائریکٹر مسٹر آفتاب دیوان نے کی۔ وفد نے پاکستان کی میوچل فنڈ انڈسٹری کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان کی مجموعی بچت کی شرح جی ڈی پی کے 13 فیصد کے برابر ہے، جو کہ بھارت جیسے علاقائی ممالک کی 30 فیصد شرح کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ ملاقات میں مالیاتی شعبے کو مستحکم کرنے کے لیے پالیسی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے انفراسٹرکچر فنڈز کی ترقی پر زور، کنٹری بیوٹری پنشن سکیم میں اصلاحات کی تجویز پیش کی تاکہ وفاقی سطح پر منظم ریٹائرمنٹ سیونگز کو فروغ دیا جا سکے۔ گورنمنٹ اجارہ سکوک متعارف کرانے کی تجاویزپیش کیں۔ چھوٹے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے میوچل فنڈ سرمایہ کاری پر ٹیکس کریڈٹ کی بحالی کی تجویز دی۔ انہوں نے پاکستان ہائر ایجوکیشن سیونگز فنڈ کے قیام کی تجویز دی، جو عالمی سطح پر کامیاب تعلیمی سیونگز پلانز کی طرز پر ہوگا اور خاندانوں کو بچوں کی تعلیم کے لیے مالی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان کی انہوں نے کے مسٹر کے لیے وفد نے

پڑھیں:

وزیرخزانہ عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں کرینگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء)وزیر خزانہ عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے، جہاں وہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف حکام سمیت کئی اہم تقاریب میں شرکت اور ملاقاتیں کریں گے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوئے۔

یہ اجلاس پیر 21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے۔وزیر خزانہ اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے میں ان کی ملاقاتیں چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور دیگر ہم منصب قائدین سے بھی شیڈول ہیں۔امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریڑری ڈیپارٹمنٹس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی اس دورے کا حصہ ہیں، جب کہ وزیر خزانہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے دورہ امریکا کے دوران سینیٹر محمد اورنگزیب مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ ملک کے معاشی منظر نامے کو اجاگر کریں گے۔وزیر خزانہ موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی تیرہویں وزارتی نشست میں بھی شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں، وہ جیفریز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ گول میز نشست میں پاکستان کے معاشی منظر نامے، تازہ ترین مالی و مالیاتی پیش رفتوں اور اصلاحات پر پیش قدمی اور آئی ایم ایف کے ساتھ روابط کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔

محمد اورنگزیب سینٹر فار گلوبل ڈویلپمنٹ (سی جی ڈی) کے تحت پاکستان میں جاری اصلاحات اور مستقبل کے چیلنجز پر ایک نشست سے بھی خطاب کریں گے۔ ان کے شیڈول میں گیٹس فاؤنڈیشن کی عالمی پالیسی اور وکالت کے شعبہ کی صدر گارجی گوش سے ملاقات بھی شامل ہے۔علاوہ ازیں وزیر خزانہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر برائے مالی صحت اور جی 20 کی عالمی شراکت برائے مالی شمولیت کی اعزازی سرپرست، نیدرلینڈز کی ملکہ میکسما سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورے کے دوران وہ امریکا کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے اور اٹلانٹک کونسل میں سال 2025 اور مستقبل میں پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر خطاب کریں گے۔آخر میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ 
  • وزیرخزانہ کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وزیراعظم سے یو اے ای کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم
  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
  • وزیراعظم سے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیرخزانہ عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں کرینگے
  • اسحاق ڈارکی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سکیورٹی اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سکیورٹی اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر تبادلہ خیال