سعودی حکومت کی ہدایت عمرہ زائرین کیلئے پولیو، ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سعودی حکومت کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام عمرہ زائرین کے لیے پولیو اور مینجائٹس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا لازمی ہے، جبکہ بعض صورتوں میں ییلو فیور کی ویکسین بھی درکار ہو سکتی ہے۔ لاہور میں عمرہ زائرین ماڈل امیونائزیشن سینٹر، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں صبح 08:00 بجے سے رات 08:00 بجے تک، چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، 24 کوپر روڈ، صبح 09:00 بجے سے دوپہر 04:00 بجے تک ویکسین لگوا سکیں گے۔ مینجائٹس اور دیگر ضروری ویکسین عمرہ زائرین کو مارکیٹ سے خریدنی ہوں گی اور ویکسین لگوانے کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (IPH) جانا ہوگا۔ زائرین کو مینول ویکسینیشن کارڈ فراہم کیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لیے 042-99201231 پر رابطہ کریں۔ درکار دستاویزات اصل قومی شناختی کارڈ، پاسپورٹ کے پہلے صفحے کی کاپی، ویکسین خریداری کی رسید شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مدینے کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
مدینے کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاہرانوالہ سے عمرہ پر جانے والے زائرین کی بس کو مدینہ کے قریب حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد کا تعلق ڈاہرانوالہ، ہارون آباد اور فورٹ عباس سے بتایا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والی 1 خاتون کا تعلق 201 مراد، 2 خواتین 228 نائن آر، 1 جاں بحق شخص 3/39 آر سے ہے۔