اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) وزارت خزانہ نے ماہانہ  اکنامک اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ سال کے پہلے 7 ماہ میں معاشی محاذ پر مثبت پیشرفت ہوئی۔ برآمدی صنعت نے ترقی کی اور مہنگائی میں نمایاں کمی آئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  مالی سال کے7ماہ  کے دوران برآمدی صنعت نیترکی۔ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 2 سے 3 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ مارچ میں مہنگائی 3 سے 4 فیصد تک جا سکتی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی، ترسیلات زرمیں بلند اضافے سے مالی استحکام آیا، جولائی تا جنوری ترسیلات زر 31.

7 فیصد اضافے سے 20.84 ارب ڈالر رہیں۔ رمضان، عیدالفطر اور عیدالضحی کے دوران ترسیلات زر میں مزید اضافہ متوقع ہے، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ، اخراجات کی بہتر مینجمنٹ ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق سات ماہ میں برآمدات میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا جنوری برآمدات کا مجموعی حجم 19.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ اسٹیٹ بنک ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر مستحکم رہی۔ جولائی تا جنوری برآمدات میں 9.7 فیصد اور درآمدات میں بھی 16.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی تا جنوری 68 کروڑ ڈالر سے زیادہ سرپلس رہا۔ ایف بی آر محصولات میں جولائی تا دسمبر 26.2 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ نان ٹیکس آمدنی میں 82 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مالی خسارے میں جولائی تا دسمبر 36.1 فیصد کی کمی ہوئی۔ بیرون ملک ملازمت کے لیے 63 ہزار سے زیادہ پاکستانی جنوری 2025ء میں گئے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جولائی تا جنوری

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا3 لاکھ 57 ہزار800 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 6944 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 49 ڈالر اضافے کے ساتھ 3395 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • وزیراعظم کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم
  • ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم
  • ملکی معیشت کا انحصار برین ڈرین اور ترسیلات زر پر ہے
  • پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
  • مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف