اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی کابینہ میں 21 نئے وزراء کو شامل کرلیا گیا، اراکین نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے اراکین سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔ حلف اٹھانے والے12 وفاقی وزراء میں حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، علی پرویز، شزہ فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، طارق ٖ فضل چودھری شامل ہیں۔ حلف اٹھانے والے9 وزراء  مملکت میں طلال چودھری، بیرسٹر عقیل، ملک رشید، کھیل داس کوہستانی، عبدالرحمن کانجو، بلال اظہر کیانی، مختار بھرت، عون چودھری  اور وجیہہ قمر شامل ہیں۔ پیر عمران شاہ نامزد وفاقی وزیر ہیں تاہم وہ ٹریفک جام کی وجہ سے تقریب حلف وفاداری میں نہیں پہنچ سکے۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے  28 وزراء، مشیران اور معاون خصوصی کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ علی پرویز ملک اور شیزہ فاطمہ خواجہ کو وفاقی وزیر بننے کے بعد وزیر مملکت کا عہدہ خالی قرار دیدیا گیا ہے۔ ایک اور نوٹیفکیشن میں وزیراعظم  کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے سید توقیر حسین شاہ، محمد علی اور پرویز خٹک کو مشیر مقرر کر دیا ہے۔ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ہارون اختر، حضفہ رحمان، مبارک زیب  اور طلحہ برکی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منیب اختر نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، لا افسران اور وکلا شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جسٹس منصور علی شاہ جسٹس منیب اختر حلف برداری سپریم کورٹ

متعلقہ مضامین

  • کینال کا معاملہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہوگا، مصطفیٰ کمال
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • معیشت کی بحالی میں جنرل عاصم منیر کی کاوشیں شامل ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
  • ٹھٹھہ میں وزیرمملکت کی گاڑی پر حملہ، وفاقی و صوبائی حکومتوں کا نوٹس
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22اپریل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا
  • وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر انڈوں،ٹماٹروں کی بارش، وزیر اعظم نے نو ٹس لے لیا، کوہستانی کو ٹیلی فون
  • وزیراعظم کا کئیل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
  • وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا ٹماٹروں اور ڈنڈوں سے حملہ
  • خیبرپختوںخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر پختونخوا