اسلام آباد (وقائع نگار )چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ چاروں ممبران الیکشن کمیشن کے ہمراہ ، آج عالمی یومِ خواتین 2025 کے موقع پر الیکشن کمیشن کی خواتین کے لیے شمولیاتی شناختی کارڈ/ووٹر رجسٹریشن مہم کے پانچویں مرحلے کا افتتاح کیا۔ اس  مہم کے گذشتہ چار مراحل نے خواتین اور دیگر پسماندہ گروپوں کے لیے برابری کی بنیاد پر انتخابی شرکت کے فروغ کو اجاگر کیا اور انتخابی عمل میں شمولیت اور صنفی مساوات کو بڑھانے کیلئے انتہائی اہم اقدامات  اٹھائے گئے۔ اس موقع پر خطاب  کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جمہوریت اس وقت پروان چڑھتی ہے جب ہر آواز سنی جائے اور ہر شہری کو اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے مستقبل کی تشکیل کا موقع ملے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے آئینی دائرہ اختیار کا حوالہ دیتے ہوئے آرٹیکل 25 اور الیکشنز ایکٹ 2017 ء  کی دفعات 47 اور 48 کے تحت خواتین اور پسماندہ گروپوں کی شمولیت کے لیے الیکشن کمیشن اور نادرا کی جانب سے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ الیکشن کمیشن  نے انتخابی فہرستوں میں صنفی فرق کو 2018 میں 11.

8فیصد سے کم کرکے جنوری 2025 میں 7.4فیصدتک پہنچا دیا ہے، جو الیکشن کمیشن کی مسلسل محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر الیکشن کمیشن کی ٹیم اور شراکت داروں کی محنت کو سراہا، جنہوں نے مہم کے گزشتہ چار مراحل میں انتہائی لگن سے کام کیا۔الیکشن کمیشن نے ایشیا پیسیفک خطے میں جینڈر مینٹسریمنگ سوشل فریم ورک کی بنیاد رکھی ہے، جس کے ساتھ پانچ سالہ عملی منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے تاکہ خواتین اور پسماندہ طبقات کی زیادہ سے زیادہ شمولیت اور نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ کمیشن نے صنفی جوابدہ بجٹ سازی کے عمل کا بھی آغاز کیا ہے اور صوبوں و اضلاع میں اپنے عملے کو صنفی لحاظ سے حساس منصوبہ بندی کے لیے تربیت فراہم کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  نے الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کے لیے معاون ماحول مہیا کرنے کے عزم کو اجاگر کیا، جس میں ڈے کیئر سینٹرز، ٹرانسپورٹ کی فراہمی، خواتین کے کامن روم اور مخصوص پارکنگ جیسے انتظامات شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اہم عہدوں پر خواتین کی نمائندگی کو بھی یقینی بنایا ہے، جن میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اور الیکشن آفیسرز(ڈی ای سی اینڈ ای او) شامل ہیں، اور کام کے مقام پر ہراسانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو نافذ کیا ہے چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی فہرستوں میں صنفی فرق کو مزید کم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے جامع نقطہ نظر کو اجاگر کیا اور کہا کہ یہ مہم صرف ایک تشہیری مہم نہیں، بلکہ الیکشن کمیشن اور نادرا کی مشترکہ قانونی ذمہ داری ہیاختتام پر چیف الیکشن کمشنر نے مشترکہ ایکشن کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ہر شہری، خاص طور پر خواتین اور پسماندہ طبقات، کی رجسٹریشن، شمولیت اور بااختیار بنانے کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی خواتین عملے کو ان کی خدمات پر مبارکباد دی اور عالمی یومِ خواتین کے تصورات کو عملی طور پر تبدیل کرنے کے الیکشن کمیشن کے عزم کو دوبارہ دہرایا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کی الیکشن کمیشن کے خواتین اور خواتین کے کے لیے

پڑھیں:

سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی کمشنر لاہور سے ملاقات، لہر منصوبے پر تحفظات کا اظہار 

 لاہور( کامرس رپورٹر) سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی سہیل لاشاری سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس ، امجد چوہدری صدر لاہور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری ، چیئر مین خواجہ عمران سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ ،صدر عادل منیر سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ اور سینئر نائب صدر خواجہ عدنان، نائب صدر شہزاد رفیق اور جنرل سیکرٹری بورڈ شہزاد خان کے ہمراہ کمشنر آفس لاہور میں کمشنر لاہور زاہد بن مقصود،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا،اے سی سٹی رائو بابر علی، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا اور ڈی جی وال سٹی کامران علی لاشاری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے صدر نے لہر منصوبے پر تاجروں کے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ حکومتی منصوبے کو تاجروں کی مرضی کے بغیر نافذ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ کمشنر لاہور اور ڈی جی وال سٹی نے یقین دہانی کرائی کہ اس ملاقات کے بعد، سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے کمیٹی اراکین کی رضا مندی کے بغیر کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب؛ فیصلہ ہوچکا، فائنل آرڈر پاس نہیں کریں گے، چیف الیکشن کمشنر
  • ضلع جامشورو:مزدا گاڑی کا خوفناک حادثہ،خواتین، بچوں سمیت 14 افراد ہلاک
  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 30 زخمی
  • میرپور ماتھیلو، کورائی برادری کے گھروں پر مسلح افراد کا حملہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل
  • ’خواتین کو رات 10 بجے کے بعد کام پر مجبور نہیں کیا جاسکتا‘
  • انتخابی نظام میں بہت کچھ گڑ بڑ چل رہا ہے، راہل گاندھی
  • سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی کمشنر لاہور سے ملاقات، لہر منصوبے پر تحفظات کا اظہار 
  • جمہوریت کی مخالفت کیوں؟
  • عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے بات کریں گے، اعظم سواتی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری