ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط، پری بجٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کراچی(آ ئی این پی )سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہنما ایم کیو ایم علی خورشیدی نے وزیر اعلی سندھ کو خط لکھ کر پری بجٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے خط میں علی خورشیدی نے لکھا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پری بجٹ اجلاس فوری بلایا جائے، سندھ اسمبلی کے قواعد کے مطابق جنوری تا مارچ پری بجٹ بحث لازم ہے، مالی سال کی شفاف منصوبہ بندی کے لیے اراکین اسمبلی کی مشاورت ضروری ہے، فروری ختم ہونے کو ہے، سندھ حکومت نے تاحال پری بجٹ اجلاس طلب نہیں کیا۔علی خورشیدی نے کہا کہ کہا کہ اجلاس بلاکر بجٹ تجاویز پر اراکین اسمبلی کو اظہارِ خیال کا موقع دیا جائے، حکومت سندھ قواعد و ضوابط کے مطابق فوری پری بجٹ اجلاس بلائے۔شفاف اور جامع مالیاتی منصوبہ بندی کے لیے اپوزیشن لیڈر کے اس خط کی کاپی اسپیکر اور وزیر قانون کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں کینالز منصوبوں کو مسترد کیا، بلاول کہہ چکے کہ کینالز معاملے پر عوام کے ساتھ ہوں، وزیرِاعظم کے ساتھ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے شہر سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی قلت کے باعث سیہون میں پانی کا بحران پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کینالز منصوبوں کے خلاف پورا سندھ سراپائے احتجاج ہے، پیپلز پارٹی کے ہوتے ہوئے سندھ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کی مقبولیت کے حوالے سے کہا ہے کہ عمر کوٹ کے عوام نے بتا دیا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، کچھ لوگوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی سے ناراض ہیں۔
کینالز کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں کینالز منصوبوں کو مسترد کیا، بلاول کہہ چکے کہ کینالز معاملے پر عوام کے ساتھ ہوں، وزیرِاعظم کے ساتھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وفاق کے سامنے کینالز کے خلاف بھرپور احتجاج کیا، عوام کینالز منصوبوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، وکلاء کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ حیدرآباد میں گزشتہ روز جلسہ کیا، 25 اپریل کو سکھر میں جلسہ ہوگا۔