وفاقی کابینہ میں توسیع کیوں کی گئی، کیا یہ ضروری تھی؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں 27 نئے وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کو شامل کیا ہے، جس کے بعد کابینہ کی کل تعداد 49 ہو گئی ہے۔ کابینہ میں حکومت کی بڑی اتحادی پیپلز پارٹی کو شامل تو نہیں کیا گیا، البتہ مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، بلوچستان سے تعلق رکھنے والی جماعتوں اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کے 27 نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا، کون کون سے نئے چہرے شامل ہیں؟
وی نیوز نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سیاسی تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کیوں کی گئی ہے اور کیا یہ توسیع ضروری تھی؟
قلمدان واپس بھی لیا جا سکتا ہےوفاقی وزیر کے عہدے کا اٹھانے والے مسلم لیگ نون کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی کابینہ کی توسیع کے حوالے سے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے وفاقی کابینہ کی توسیع اس لیے کی گئی تا کہ مختلف وزارتوں کارکردگی بہتر ہو سکے۔ عوامی ریلیف پروجیکٹس کو مکمل کیا جا سکے، ماضی میں وزرا کو 5-5 سال کے لیے قلمدان دے دیا جاتا تھا، تاہم اب ایسا نہیں ہے اب باقاعدہ طور پر وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور کسی سے قلمدان واپس بھی لیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت کے قیام کے وقت کابینہ کی تعداد زیادہ نہیں تھی اور ایک وزیر کے پاس 2 اور 3 وزارتیں تھیں، جس سے مختلف امور اور وزارتوں کو چلانے میں مشکلات کا سامنا تھا، اب جب کابینہ میں توسیع کی گئی ہے تو اس سے وزارتوں کی کارکردگی بہتر ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے 4 معاونین خصوصی کی تعیناتی، نوٹیفیکیشن جاری
سیاسی وجوہات کے باعث کابینہ میں اضافہ کیا گیاسینیئر تجزیہ کار انصار عباسی نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیاسی وجوہات کے باعث کابینہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کو پہلے زیادہ وزارتیں نہیں دی گئی تھیں، اب توسیع کے ذریعے اتحادیوں کو بھی وزارتیں دی گئی ہیں۔
کارکردگی جانچنے کا رواج نہیںانصار عباسی نے کہا کہ پاکستان میں وزیروں کی کارکردگی جانچنے کا رواج ہی نہیں ہے، وزرا حلف اٹھانے کے بعد کام تو کرتے ہیں لیکن بیشتر کی کارکردگی متاثر نہیں کر پاتی۔ بیشتر وزرا کی تعیناتی کی وجہ اُن کی قابلیت نہیں ہوتی ہے، بلکہ اتحادیوں اور دیگر سیاسی مفاد کو حاصل کرنے کے لیے کابینہ کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
سینیئر صحافی احمد ولید نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو حکومت سادگی اور کفایت شعاری اور اخراجات کم کرنے کی باتیں کرتی ہے دوسری جانب حکومت نے وزرا کی لمبی لائن لگا دی ہے، ایک طرف آئی ایم ایف کو کہا جاتا ہے کہ ہم اپنے اخراجات کم کر رہے ہیں، تو دوسری جانب وزرا ان کے عملے اور دیگر اخراجات میں کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
کابینہ میں توسیع بدنامی کا باعث بنے گیان کا کہنا تھا کہ اگر ایک وفاقی وزیر تنخواہ نہیں بھی لیتا تو بھی اس سے منسلک دیگر اخراجات لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہوتے ہیں، میرا خیال ہے کہ کابینہ میں توسیع حکومت اور وزیراعظم کی بدنامی کا باعث بنے گی اور یہ کوئی اچھا شگون نہیں ہے۔
احمد ولید نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کرنے سے وزارتوں یا حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں ہوتی، ماضی میں بھی ہم نے دیکھا کہ وزرا کی تعداد کئی گنا زیادہ تھی تاہم حکومت کی کارکردگی بالکل بھی متاثر کن نہیں رہی ہے۔ کابینہ اور حکومت کو چاہیے کہ وہ کسی طرح اپنے اخراجات کو کم سے کم کریں اور ایسے اقدامات کریں کہ معیشت پر بہت کم بوجھ پڑے۔
حکومت پر پریشر تھاسینیئر تجزیہ کار ابصار عالم نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ کیونکہ اتحادیوں کی جانب سے حکومت پر مختلف اوقات میں پریشر ڈالا جاتا تھا کہ کابینہ میں توسیع کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں کچھ گروپس تھے جو کہ کابینہ کا حصہ بننا چاہتے تھے اس لیے اس حکومتی نظام کو بہتر چلانے کے لیے وفاقی کابینہ میں توسیع ضروری تھی۔
حکومت اور بھی مضبوط ہوگئیابصار عالم کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع سے حکومت اور بھی مضبوط ہو گئی ہے، اتحادیوں کا اعتماد بڑھ گیا ہے اور شکایات کم ہوں ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابصار عالم احمد ولید انصار عباسی طارق فضل چوہدری کابینہ میں توسیع معیشت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ابصار عالم احمد ولید طارق فضل چوہدری کابینہ میں توسیع وفاقی کابینہ میں توسیع کابینہ میں توسیع کی کارکردگی بہتر کی کارکردگی نیوز سے مسلم لیگ ن کابینہ کی کہ وفاقی کیا گیا وزرا کی کے لیے گئی ہے کی گئی گیا ہے
پڑھیں:
ضروری سیاسی اصلاحات اور حسینہ واجد کے ٹرائل تک انتخابات قبول نہیں، جماعت اسلامی بنگلہ دیش
جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ عوام ضروری سیاسی اصلاحات اور شیخ حسینہ واجد کے ٹرائل تک ہم انتخابات کو قبول نہیں کریں گے۔
جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے قبل ضروری ہے کہ ضروری سیاسی اصلاحات ہوں اور شیخ حسینہ واجد کا ٹرائل بھی کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے تحفظات سامنے آگئے
انہوں نے عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس سے مطالبہ کیاکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے۔
انہوں نے ہندوستان کے ساتھ باہمی احترام، مساوات اور اچھی ہمسائیگی پر مبنی سفارتی تعلقات کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔ اور کہاکہ اگر ہم خوشحال ہوتے ہیں تو ہمارے پڑوسیوں کو بھی فائدہ ہوگا لیکن اگر ہماری بھلائی پر سمجھوتہ کیا جاتا ہے، تو ہندوستان کو یہ ضرور پوچھنا چاہیے کہ کیا ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ڈاکٹر شفیق نے کہاکہ اگرچہ فسطائیت زوال پذیر ہے لیکن کچھ بیمار سیاست دان بھتہ خوری اور جائیدادوں پر قبضے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے عہد کیا کہ اگر جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو خواتین کو عزت، تحفظ اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر شفیق نے کہاکہ ہم حامی اور مخالف کی تقسیم سے آزاد ملک چاہتے ہیں، ہم اقلیت اور اکثریت کے تصور کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ یہ بیان بازی طویل عرصے سے ہم پر ظلم کرنے کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے، اب مرد اور خواتین یکساں مل کر اس قوم کی تعمیر میں مدد کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے گا، لاکھوں لوگ اب کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنی جانیں قربان کریں گے، لیکن ملک کی خودمختاری نہیں۔
انہوں نے خطے میں بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے لال مینار ہٹ میں ایک زرعی یونیورسٹی اور مقامی ہوائی اڈے کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے احتجاج کیوں شروع کردیا؟
جماعت اسلامی کے زیراہتمام ریلی میں لال مینار ہٹ اور آس پاس کے اضلاع سے ان کے چاہنے والے جلوسوں کی شکل میں داخل ہوئے، جس سے ایک ماحول بن گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بنگلہ دیش پاکستان ٹرائل جماعت اسلامی شیخ حسینہ واجد ضروری اصلاحات وی نیوز