اسرائیل نے مزید 46 فلسطینیوں کو رہا کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
خان یونس پہنچنے پر رہائی پانے والے فلسطینیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کیلئے اسرائیلی، امریکی اور قطری وفود قاہرہ پہنچ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے مزید 46 فلسطینیوں کو رہا کر دیا، رہائی پانے والوں میں بیشتر کم عمر فلسطینی شامل ہیں۔ خان یونس پہنچنے پر رہائی پانے والے فلسطینیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کے لیے اسرائیلی، امریکی اور قطری وفود قاہرہ پہنچ گئے۔ مذاکرات کار معاہدوں پر عمل درآمد اور فلسطین میں انسانی امداد کی فراہمی کے طریقوں پر بھی بات کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
روسی صدر کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں ایسٹر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن نے ہفتے کے روز کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں ایسٹر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
کریملن کے مطابق یوکرین میں ہفتہ کی شام سے پیر تک جنگ بندی نافذ رہے گی۔
اس حوالے سے روسی صدر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ یوکرین روس کی جنگ بندی پر عمل کرے گا، لیکن انہوں نے اپنے فوجیوں سے کہا کہ وہ کسی بھی حملے یا اشتعال انگیزی کے لیے تیار رہیں۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے بھی اپنے کمانڈروں سے کہا گیا کہ وہ جنگی علاقوں میں سیزفائر بندی پر لازمی عمل کریں۔
واضح رہے کہ ایسٹر مسیحی عقائد میں ایک بہت اہم تہوار ہے۔
Post Views: 4