گلیات میں شدید برف باری کے بعد متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی، سیاحوں کو گلیات جانے سے روک دیا گیا۔

محکمہ ہائی وے مری کی مشینری بھی روڈ کلیئرنس کے لیے گلیات کی طرف روانہ کردی گئی، اسلام آباد راولپنڈی میں ٹریفک متاثر ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک جام میں کئی ایمبولینسز پھنس گئیں۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ وادی لیپہ میں برف میں پھنسے 100 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، ریشیاں لیپہ شاہراہ پر سفر کرنے والے شدید برفباری کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔

ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ محکمہ شاہرات کے عملے نے بھاری مشینری کی مدد سے شہریوں کو ریسکیو کیا، کیل سیری کے مقام پر برفباری میں 40 افراد پھنس گئے ہیں، سیاح اور مقامی افراد برفانی تودہ گرنے سے پھنسے ہیں،  ریسکیو اور پولیس کی ٹیم موقع کی جانب روانہ کردی گئی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق

کراچی:

شہر قائد میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 289 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی 4 نمبر میں ٹریفک حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 24 سالہ عماد کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ پیر کی شب 8 بجے کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔

حکام کے مطابق شہر قائد میں رواں سال 2025 کے دوران مختلف علاقوں میں اب تک جان لیوا ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 289 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں 224 مرد، 27 خواتین، 30 بچے اور 8 بچیاں شامل ہیں۔

ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 3872 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جس میں 3129 مرد، 545 خواتین ، 151 بچے اور 47 بچیاں شامل ہیںْ

چھیپا فاؤنڈیشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد میں 110 روز میں اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جان لیوا حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 92 ہوگئی۔ جس میں ٹریلر کی ٹکر سے 37 ، ڈمپر کی ٹکر سے 18 ، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 22 ، بس کی ٹکر سے 10 اور مزدا کی ٹکر سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ مضامین

  • نئی نہروں کے معاملے میں مزید شدت،بین الصوبائی تجارت کو مفلوج، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔
  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • گلگت، شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق
  • خیرپور: ببرلو بائی پاس پر وکلا کا احتجاج، جانوروں سے بھرے ٹرک سمیت متعدد گاڑیاں پھنس گئیں
  • 3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
  • صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی 
  • بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ، سینکڑوں سیاح پریشان