ریمدان بارڈر سے جبری لاپتہ تین علماء میں سے دو کو رہا کر دیا گیا، خاندانی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
خاندانی ذرائع کے مطابق آغا سید عباس رضوی اور شیخ غلام عباس ناصری کو رہا کر دیا گیا ہے۔ جبری طور پر لاپتہ تیسرے عالم دین شیخ اختر علی کی رہائی عمل میں نہیں آ سکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران سے پاکستان آتے ہوئے ریمدان بارڈر سے جبری لاپتہ تین علماء میں سے دو کو رہا کر دیا گیا ہے۔ بلتستان کے تمام علماء، تنظیموں کے سربراہان کے اعلی حکام سے رابطے اور سوشل میڈیا پر بھرپور احتجاج کے بعد تین میں سے دو عالم دین کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق آغا سید عباس رضوی اور شیخ غلام عباس ناصری کو رہا کر دیا گیا ہے۔ جبری طور پر لاپتہ تیسرے عالم دین شیخ اختر علی کی رہائی عمل میں نہیں آ سکی ہے۔ یاد رہے کہ حوزہ علمیہ قم (جامعه المصطفی العالمیه) میں زیر تعلیم بلتستان سے تعلق رکھنے والے تین علماء کو گزشتہ روز ایران سے پاکستان آتے ہوئے ریمدان بارڈر پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ علماء کی گرفتاری پر سکردو میں انجمن امامیہ، شگر اور کھرمنگ میں علمائے کرام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علماء کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔ گرفتار علمائے کرام میں سید علی عباس رضوی کا تعلق غندوس کھرمنگ سے بتایا جاتا ہے، وہ علاقے کا امام جمعہ بھی ہیں۔ غلام عباس ناصری کا تعلق گمبہ سکردو اور شیخ اختر علی کا تعلق شگر سے ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو رہا کر دیا گیا
پڑھیں:
راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
راولپنڈی میں گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی بچی کی پُراسرار ہلاکت ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے پانچ مرلہ اسکیم میں سات سالہ بچی پراسرار طور پر قتل ہوئی جس کی شناخت 7 سالہ شفق کے نام سے ہوئی۔
اہل خانہ کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جس کی لاش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان سے ملی ہے۔ بچی کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔
بچی کی لاش ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور ایس پی گوجر خان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزم/ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق بچی دوپہر سے لاپتہ تھی جس کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بھی تلاش کی۔
پولیس نے بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا جبکہ شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔