احسن اقبال کا پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی قومی مجرم ہیں،پی ٹی آ ئی کی کوئی ایماندار قیادت سامنے لائی جائے،اپوزیشن پاکستان کی ترقی کی وجہ سے پریشان ہے۔پاکستان کو معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے،اپوزیشن خالی کرسیوں کے ساتھ کانفرنس کررہی ہے،تحریک انصاف کو امید ہے کہ شاید امریکا انہیں بچا لےگا ۔
یہ لطیفہ ہے کہ امریکا بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلائے گا پھر بانی پی ٹی آئی پاکستان کو امریکا کی غلامی سے نجات دلائیں گے،امریکا ایسا نہیں کرے گا، بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں ہیں،بانی پی ٹی آئی کے پاس مقدمات عدالتوں سے ختم کرانا ہی واحد حل ہے۔
ملک میں اس وقت مثبت سیاست کی ضرورت ہے،گالم گلوچ، دھرنے اور احتجاج کی سیاست کے ہتھکنڈے ختم ہو گئے،تحریک انصاف کرپشن کے خاتمے کی سیاست کرتی تھی،پی ٹی آئی کے لیڈر پر سب سے بڑی چوری ثابت ہو گئی ہے۔64ارب کا ڈاکہ ڈال کر خود کو صادق اور امین کہنا ناانصافی ہے،ہماری حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ پن سے بچایا، یکم اپریل 2022 میں تحریک انصاف ملک کو دیوالیہ کر چکی تھی۔آج سرمایہ کار پاکستان کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں،یہ مسلم لیگ ن کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
طلال چودھری کو مشورہ ہے وہ نون لیگ کی تنظیم سازی پر توجہ دیں، عمر ایوب
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، ہماری قیادت کےخلاف بھی سارے بوگس کیسز بنائےگئے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کےحوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں، حکومت سے مذاکرات میں بھی ہم نے بانی تک رسائی کی شرط رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان تک رسائی کے معاملے پر حکومت خوفزدہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، ہماری قیادت کےخلاف بھی سارے بوگس کیسز بنائےگئے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کےحوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں، حکومت سے مذاکرات میں بھی ہم نے بانی تک رسائی کی شرط رکھی تھی، بانی پی ٹی آئی تک رسائی کے معاملے پر حکومت خوفزدہ ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر بطور وکیل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرلیتے ہیں، طلال چودھری کو مشورہ ہے وہ نون لیگ کی تنظیم سازی پر توجہ دیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ بشریٰ بی بی تک وکلا کی رسائی نہیں ہورہی، وہ کیسے کسی کی رسائی روکیں گی، میں نے استعفیٰ دینے کا خود فیصلہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ سلمان اکرم راجہ پارٹی کو سکول کی طرح اور پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنے گا، ووٹ بیچنے والوں کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ مقتدرہ سے مذاکرات کا کوئی معاملہ نہیں چل رہا، بطور اپوزیشن لیڈر مقتدرہ کے کسی نمائندے سے ملاقات نہیں ہوئی۔