گلگت:

گلگت بلتستان کی وادی یاسین میں  دو روزہ 900 سالہ قدیم ثقافتی تہوار جشن تخم ریزی اختتام پذیر ہوگیا، تہوار کی رنگارنگ تقاریب میں عوام نے بھرپورشرکت کرکے موسم بہار کا استقبال کیا۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی وادی یاسین کے عوام خون جما دینے والی شدید سردی کے 5 ماہ گزارنے کے بعد فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں جشن منا کر موسم بہار کو خوش آمدید کہتے اور کھیتی باڑی کا آغاز کرتے ہیں۔

یاسین میں 900 سالہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی جشن تخم ریزی کو جوش و خروش سے منایاگیا، جشن کا آغاز خاندان خوشوقت راجگان کے آخری راجہ غلام دستگیرکے گھرسے ہوا جہاں علاقہ بھر کے عمائدین اور نوجوان جمع ہوئے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے موسم بہار کو خوش آمدید کہا۔

جس کے بعد ہل چلا کر کھیتی باڑی کا سیزن شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

قدیم تہوار کے سلسلے میں یاسین کے ہر گھر میں اخروٹ، خوبانی اور دیگر اشیا سے تیار کردہ میٹھی ڈش پکا کر عزیز و اقارب کو بھیجی گئیں، جشن کے دوسرے روزشاہی پولوگراونڈ یاسین میں پولومیچ کے بعد دعائے خیرکی گئی۔

جشن کی تقریبات میں گھڑسواری، گھوڑا جمپ، رسہ کشی اور پولوکے مقابلے ہوئے۔

تہوار میں یاسین کے مقامی فنکاروں نے دیسی ڈھول کی تھاپ پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا، نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگ بھی ڈھول کی تھاپ اور موسیقی پر جھومتے دکھائی دیے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یاسین میں

پڑھیں:

گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری

جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں میں شدید بارشوں کا سلسلہ پچھلے 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب سکردو اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ جی بی ڈی ایم اے نے شہریوں کو کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • آغا راحت نے پورے گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کی ہے، عطاء اللہ
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
  • گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری
  • وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ، آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ