اسلام آباد: شہر میں شدید ٹریفک جام، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج صبح سے شدید ٹریفک جام کی صورتحال نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا۔ بارش ہونے کی وجہ سے مزید حالات کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں ، مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی انتہائی سست ہو گئی، جس کی وجہ سے دفتر جانے والے ملازمین اور طلباء کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ ٹریفک جام کا سبب مختلف تھا، جس میں سڑکوں کی تنگی، کام کی جگہوں کی جانب زیادہ رش،میچ کی صورتحال اور کچھ مقامات پر جاری تعمیراتی کام شامل تھے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف راستوں پر متبادل راستوں کا اعلان کیا گیا، لیکن شدید رش کے باعث شہریوں کو بہت زیادہ وقت سڑکوں پر کھچاکھچ بھری ہوئی گاڑیوں کے درمیان وقت گزارنا پڑا۔ سڑکوں پر سگنل کا خرابی بھی ایک اہم مسئلہ رہا، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی روانی میں مزید رکاوٹ آئی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سینیٹر فیصل سلیم کی ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کو مالی امداد کی سفارش
چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم—فائل فوٹوچیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے وزراتِ داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط میں ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کو مالی امداد کی سفارش کی ہے۔
چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم کے خط میں کہا گیا ہے کہ اچانک ژالہ باری سے سیکڑوں شہریوں کی گاڑیوں کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئیں، شہریوں کو اچانک اژلہ باری سے بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سینیٹر فیصل سلیم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پارلیمنٹری بورڈ کے ممبر منتخب ہو گئے۔
متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ حکومت شہریوں کے نقصانات کا جزوی ازلہ کرے، معاوضہ ناصرف متاثرہ شہریوں پر مالی بوجھ کو کم کرے گا بلکہ خیر سگالی اور یک جہتی کا پیغام بھی دے گا۔
سینیٹر فیصل سلیم نے تجویز دی ہے کہ مالی اعانت کے لیے سبسڈی یا معاشی مجبوریوں کا شکار شہریوں کی مالی امداد کی جائے، سفارشات پر غور کر کے ایک معاوضہ پروگرام شروع کیا جائے۔