ایک بیان میں نائب صدر انجمن امامیہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ بار بار اسطرح کے ناروا سلوک کا سلسلہ اگر جاری رہا تو جی بی کے عوام اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوں گے، لہذا گرفتار علماء کو فوراً رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان کے نائب صدر شیخ زاہد حسین زاہدی نے بلتستان کے تین علماء کی جبری گمشدگی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے بلتستان کے علماء کرام کی رمدان باڈر سے بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں نائب صدر انجمن امامیہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ بار بار اسطرح کے ناروا سلوک کا سلسلہ اگر جاری رہا تو جی بی کے عوام اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوں گے، لہذا گرفتار علماء کو فوراً رہا کیا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلتستان کے

پڑھیں:

احتجاج، پولیس تشدد کیس: علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں  پانچ اکتوبر کو پی ٹی ائی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس  پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،  پولیس کی درخواست پر  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے علی امین گنڈا پور سمیت چار پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کے گئے۔

پولیس نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر  شامل تفتیش نہیں ہو رہے،تھانہ مستی گیٹ پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ ساجد نقوی سے کے پی کے علماء وفد کی ملاقات
  • احتجاج، پولیس تشدد کیس، علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • انسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • احتجاج، پولیس تشدد کیس: علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • احتجاج و پولیس پر تشدد: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے
  • علامہ ساجد نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد کی ملاقات
  • وزیر اعلیٰ کے مشیر کا بیان خطے کے سیاسی و سماجی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے، شیعہ علماء کونسل گلگت
  • اسرائیل کی غزہ میں جنگ روکنے کے لیے ناقابلِ قبول شرائط