ایبٹ آباد، مسافر وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
راولپنڈی سے ایبٹ جانے والی مسافر وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 16 زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق راولپنڈی سے ایبٹ آباد کے علاقے لہو کس جانے والا ٹیوٹا ہائی ایس گہری کھائی میں گر گیا، جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کاروائیاں شروع کیں۔
ریسکیو1122 نے کھائی سے 18 افراد کو نکالا، 2 جانبحق اور 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو1122 کے اہلکار زخمیوں اور جسد خاکی کو قریبی مری ہسپتال منتقل کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایبٹ آباد حادثہ راولپنڈی کھائی مسافر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایبٹ ا باد راولپنڈی کھائی مسافر
پڑھیں:
اسلام آباد: ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران نوجوان گہری کھائی میں گرگیا
اسلام آباد میں ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران نوجوان گہری کھائی میں گرگیا۔
پولیس حکام کے مطابق نوجوان کو بروقت گہری کھائی سے ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران گرنے سے نوجوان کو کمر اور کندھے پر چوٹیں آئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق نوجوان دوستوں کے ہمراہ ممنوع علاقے میں کلائمنگ کر رہا تھا، کھائی 35 سے 40 فٹ گہری تھی جہاں کوئی ٹریک نہ تھا۔