گلگت بلتستان گلوبل وارمنگ سے متاثر ہے، وزیر اعلیٰ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر صوبوں سے زیادہ گلگت بلتستان میں جنگلات میں اضافے کیلئے کام کرنا ہو گا۔ شجرکاری کے اس موسم میں درخت لگانے اور مناسب دیکھ بھال کرنا لازمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخت زندگی کی علامت ہے اور ان کی موجودگی کسی بھی علاقے کی خوبصورتی، معیشت اور ماحول کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ جی بی کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے اور اپنے آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے جنگلات میں اضافہ اور ان کا تحفظ لازمی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ماحولیاتی آلودگی، گلوبل وارمنگ اور اس کے نتیجے میں موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پوری دنیا کیلئے چیلنج بن چکے ہیں۔ گلگت بلتستان بھی ان اثرات سے محفوظ نہیں رہا۔ پچھلے چند سالوں میں درختوں کی بے دریغ کٹاؤ کے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب ان مسائل کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی زمین کو سرسبز بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ رقبے کے حوالے سے جی بی میں جنگلات کا تناسب انتہائی کم ہے، جس میں اضافے کی ضرورت ہے۔ اگر وسائل کا استعمال منظم منصوبہ بندی کے تحت شفاف انداز میں کیا جائے تو گلگت بلتستان میں جنگلات کا اضافہ ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگلات میں اضافے اور ان کے تحفظ کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں سے زیادہ گلگت بلتستان میں جنگلات میں اضافے کیلئے کام کرنا ہو گا۔ شجرکاری کے اس موسم میں درخت لگانے اور مناسب دیکھ بھال کرنا لازمی ہے۔ محکمہ جنگلات عوام کو معیاری درختوں کی دستیابی یقینی بنائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر مزید کہا کہ دیامر کیلئے حکومت کا منظور کردہ ورکنگ پلان جنگلات میں اضافہ اور ان کے تحفظ کیلئے معاون ثابت ہو گا۔ ورکنگ پلان پر عملدرآمد سے جنگلات کی غیر قانونی کٹاؤ کو روکا جا سکے گا اور وزیر اعلیٰ نے اس ضمن میں محکمے کو انتہائی احتیاط اور ذمہ داری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کی کہ شجرکاری کے مہم میں زندگی سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہم سب مل کر ایک سرسبز اور خوشحال گلگت بلتستان کا بنیاد رکھ سکیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان جنگلات میں میں جنگلات وزیر اعلی میں اضافے اور ان
پڑھیں:
خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔ لاہور میں سورج کی تپش بڑھنے لگی،صبح میں ہی سورج کے تیکھے وار جاری ہیں ، شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق