5G کا انتظار مزید تول پکڑ ے گا، پی ٹی اے نے وجوہات بتادیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
ملک کے صارفین کو 5G استعمال کرنے کے حوالے سے ممکنہ طور پر ابھی کچھ اور عرصہ انتظار کرنا ہوگا کیوں کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق اسے 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے سلسلے میں چند مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟
پارلیمنٹ ہاؤس میں پلوشہ خان کی زیر صدارت جمعرات کو منعقد ہونے والے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس میں پی ٹی اے حکام نے 5G آکشن پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 5G کے لیے زیادہ اسپیکٹرم کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس کے حوالے سے کئی مشکلات درپیش ہیں۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ نئے اسپیکٹرم کے لیے حکومت پاکستان سے پالیسی ڈائریکٹو کی ضرورت ہوتی ہے اور سنہ 2017 میں ٹرائل کی اجازت دی گئی تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ 5G سے متعلق ایک ایڈوائزری کمیٹی بنائی گئی جو اس پر کام کررہی ہے اور پی ٹی اے نے اس حوالے سے نومبر میں کنسلٹنٹ کو ہائیر کیا جس نے رپورٹ جمع کرائی ہے۔
مزید پڑھیے: 5جی پاکستان میں آیا تو کیا عوام اس کا خرچہ برداشت کرسکیں گے؟
کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ یوفون میں ٹیلی نار کے ضم ہونے کا کیس سی سی پی میں ہے، مارکیٹ میں 3 یا 4 پارٹیوں کو مدنظر رکھ کر 5G کے اسپیکٹرم کا فیصلہ کیا جائے گا۔
وزارت آئی ٹی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 5Gکو لانچ کرنے کے بعد بھی سارے لوگ ایک ساتھ 5G پر شفٹ نہیں ہوجائیں گے۔ انہوں بنے مزید بتایا کہ 5G کے اسپیکٹرم سے 3G اور 4G کی رفتار بھی تیز ہو جائے گی اور پاکستان میں اس وقت 3 کیٹگریز کے بینڈ موجود ہیں۔اجلاس میں یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے گزشتہ 3 سالوں کے پروجیکٹس پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ یو ایس ایف کا مینڈیٹ دیہی اور دور دراز علاقوں میں ٹیلی کام سروسز فراہم کرنا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سالوں میں 63 پروجیکٹ مختلف دیہی علاقوں میں مکمل کیے ہیں اور یو ایس ایف کی مدد سے ملک کے مختلف گاؤں میں سروسز فراہم کی گئی ہیں۔
موٹروے پر انٹرنیٹ سروس کی صورتحالچیئرپرسن کمیٹی پلوشہ خان نے موٹر وے پر انٹرنیٹ خلل کی وجہ کے حوالے سے استفسار کیا تو حکام نے جواب دیا کہ پی ٹی اے نے اس مسئلے کو ٹیک اپ کیا ہے اور اس پر کام جاری ہے۔اس موقع پر سینیٹرز ڈاکٹر افنان اللہ خان، انوشہ رحمان احمد خان، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، سیف اللہ سرور خان نیازی، گوردیپ سنگھ، سیکریٹری برائے آئی ٹی ضرار خان اور چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان سمیت متعلقہ محکموں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
5G 5G نیلامی پی ٹی اے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام فائیو جی فائیو جی نیلامی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 5G نیلامی پی ٹی اے فائیو جی فائیو جی نیلامی حوالے سے بتایا کہ کمیٹی کو پی ٹی اے حکام نے آئی ٹی
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ
انورعباس: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی،انہوں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستانی یوٹیوبر کا دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ تاریخی اشتراک
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہناتھا کہ باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،نائب وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں امن، سلامتی اور ترقی کا باعث بنیں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا مزید کہناتھا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج قائم مقام افغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی سے بات کی،نائب وزیراعظم نے اپنے کل کے دورہ کابل کے دوران ان کے اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کے پرتپاک استقبال و شاندار مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
دونوں رہنماؤں نے دورے کے دوران ہونے والی بات چیت کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا،ترجمان کے مطابق فریقین نے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے کیے گئے فیصلوں پر تیزی سے عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا،نائب وزیراعظم نے عبوری افغان وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،اسے عبوری افغان وزیر خارجہ نے بخوشی قبول کر لیا۔