خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کو ایک منظم ایجنڈے کے تحت مسلسل بدنام کیا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو اس کا جائز حق فراہم نہیں کر رہی، جس کے باوجود حکومت خیبرپختونخوا نے ایک سالہ اچھی کارکردگی دکھائی ہے جس کی رپورٹ بہت پبلک کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے خرچ کرکے فارم 47 کی پیداوار سے توجہ ہٹانے کے لیے نامعلوم عناصر بدعنوانی کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

نہوں نے کہا کہ کچھ نامعلوم عناصر کروڑوں روپے خرچ کرکے مسلسل بغیر ثبوت کے صوبائی وزراء اور وزیر اعلیٰ کے خلاف کرپشن کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ ان کے خلاف پروپیگنڈا ناکام ہونے کے بعد اب وزیر اعلیٰ کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی میں اندرونی احتساب کا عمل جاری ہے، جو کسی اور سیاسی جماعت میں نہیں ہو رہا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو جیل میں قید کر رکھا ہے، ان سے  خیبرپختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی  ہضم نہیں ہو رہی صوبائی وزیر نے وضاحت کی کہ خیبرپختونخوا حکومت نے گندم کی خریداری وفاقی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر کی ہے اور مقامی کاشتکاروں سے گندم خرید کر صوبے کو 9 ارب روپے کی بچت دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بچت جرم ہے، تو یہ جرم ہم کرتے رہیں گے۔ وزیر خوراک نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ اب تک نہ وزیر اعلیٰ اور نہ انکے بھائی نے ان کے محکمے کے امور میں کوئی مداخلت نہیں کی۔ ظاہر شاہ طورو کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے معیاری گندم خریدی ہے اور اگر کسی کے پاس بدعنوانی کے ثبوت ہیں وہ سامنے لے آئے ہم سزا کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے 40 کنال زمین کے الزام کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کو بھی اس کا علم نہیں اور وہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتے ہیں کہ اس الزام میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے چیلنج دیا کہ اگر ان پر لگایا گیا الزام ثابت ہو گیا، تو وہ ہر قسم کی سزا کے لیے تیار ہیں۔

رمضان میں مہنگائی اور غیر معیاری خوردونوش اشیاء کی تدارک کے حوالے سے ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی میں خصوصی شکایات سیل قائم کیا گیا عوام سے اپیل کی کہ جہاں بھی گراں فروشی ہو، اس کی نشاندہی کریں تاکہ فوری ایکشن لیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے ڈویژنل سطح پر خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہے مہنگائی اور غیر معیاری و ملاوٹی خوراک کی کڑی نگرانی کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کےلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں محکمہ خزانہ کےپی کے ملازمین کیلئے اضافی ڈیوٹی اوقات جاری کر دیےگئے۔

محکمہ خزانہ ملازمین شام 5سے7بجے تک آفس میں اضافی ڈیوٹی دیں گے جب کہ ضرورت پڑنے پر ہفتہ، اتوار کو بھی ملازمین شام 7سے رات 9بجےتک ڈیوٹی دیں گے۔

محکمہ خزانہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔

وفاقی بجٹ

ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس ریلیف دینے کی تجاویز تیار کر لی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہ داروں کو انکم ٹیکس میں ریلیف دینے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔ جن کے تحت انکم ٹیکس کی ادائیگی کی کم سے کم حد چھ لاکھ سالانہ کو بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع بتایا کہ انکم ٹیکس کی نچلی سلیبز میں ردوبدل کیا جائے گا تاہم بجٹ میں ریلیف آئی ایم ایف کی حتمی منظوری سے مشروط ہے،ایف بی آر اپنی تجاویز وزیر اعظم کے سامنے پیش کرے گا۔

ذرائع نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کیلئے 3 تجاویز تیار کی گئی ، جس میں ماہانہ 50 ہزار سے زائد تنخواہ وصول کرنے والوں کو ٹیکس چھوٹ دی جائے اور ماہانہ 50 سے زائد والے پہلے سلیب میں سالانہ آمدن کی شرح بڑھائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ریلیف میں 6 لاکھ سالانہ کے بجائے اب زائد رقم کو پہلی سلیب میں شامل کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:’باپ تو سپر مین ہوتا ہے‘، بچے کو گرمی سے بچانے کے لیے باپ نے سیٹ پر ہاتھ رکھ لیے، ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت نے مدارس کیلیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی
  • غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور
  • خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط
  • حیدرآباد انڈیا میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف انسانی سروں کا سمندر امڈ پڑا
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفی کمال
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفیٰ کمال
  • پی ٹی آئی حکومت میں 6 ارب 23 کروڑ کہاں گئے؟ محکمہ صحت کا حیران کن انکشاف
  • خیبرپختونخوا حکومت کا انقلابی اقدام، ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز صحت کارڈ میں شامل
  • نہروں کے منصوبے کیخلاف سندھ متحد ہے ، پیچھے ہٹنے والے نہیں،وزیراعلیٰ