Islam Times:
2025-04-22@06:31:29 GMT

خانہ فرہنگ ایران کراچی میں جلسہ بعنوان شہدائے قدس، ویڈیو رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: جلسے بیاد شہدائے قدس میں ایران سے آئے مجمع جہانی اہلبیتؑ کی مرکزی شوریٰ کے قائم مقام سربراہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کی یاد میں منعقدہ اس عظیم جلسہ میں ہم سب نے جمع ہو کر امریکا، اسرائیل، برطانیہ سمیت تمام سامراجی قوتوں سے اظہار نفرت و برأت کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ یہ سامراجی قوتیں دراصل دشمنان اسلام، دشمانان انسانیت و آزادی ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

سید مقاومت سید حسن نصراللہ شہید و سید ہاشم صفی الدین شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی میں عظیم الشان جلسہ بعنوان شہدائے قدس کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے بیاد شہدائے قدس میں ایران سے آئے مجمع جہانی اہلبیتؑ کی مرکزی شوریٰ کے قائم مقام سربراہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا شبیر میثمی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عقیل انجم قادری، متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی و سیکریٹری جنرل علامہ امین انصاری نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ بیاد شہدائے قدس میں شیعہ سنی علماء کرام، مذہبی، سیاسی و سماجی رہنما، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، خواتین سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کی یاد میں منعقدہ اس عظیم جلسہ میں ہم سب نے جمع ہو کر امریکا، اسرائیل، برطانیہ سمیت تمام سامراجی قوتوں سے اظہار نفرت و برأت کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ یہ سامراجی قوتیں دراصل دشمنان اسلام، دشمانان انسانیت و آزادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیروت میں شہدائے قدس کی نماز جنازہ سمیت دنیا بھر میں تعزیتی اجتماعات میں عاشقان سید حسن نصراللہ نے شرکت کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ امریکا و اسرائیل اور انکے حواریوں کے خلاف جاری معرکہ ایمان و کفر کو جاری رکھا جائیگا، سید مقاومت سید حسن نصراللہ سمیت مزاحمتی تحریکوں کے شہداء کی راہ کو ثابت قدمی کے ساتھ جاری و ساری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہادت زندگی کا اختتام نہیں بلکہ روشن ترین آغاز ہے، شہداء زندہ ہیں اور پروردگار عالم سے رزق پاتے ہیں، رسول خاتم (ص) کی جانب سے شہادت کی بشارت ملنے کے بعد امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہادت مقام صبر نہیں بلکہ مقام شکر ہے۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے کہا کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ سمیت تمام مزاحمتی شہداء نے اپنی قیمتی جانوں کو اسلام، قرآن و امت پر قربان کر دیا اور ہم سب کو یہ پیغام دیا کہ آج ہماری باری تھی، کل تم لوگوں کی باری ہے، تم لوگ بھی اس امتحان میں سربلند رہنا اور پورے جوش و جذبے، استقامت و ثابت قدمی سے صہیونیت کے خلاف اس جنگ و معرکے کو بغیر خوف و ڈر کے جاری رکھنا، یقیناً سربلند رہوگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اسلام و قرآن دشمنوں کو پہچانیں، انکے خلاف میدان عمل میں ڈٹے رہیں، ان سے کبھی دھوکا نہ کھائیں، شہادت مردان خدا کیلئے عظیم سعادت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ صہیونیت کے خلاف اپنے اسلامی مزاحمتی بھائیوں کی ہر طرح سے مدد و نصرت کو پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی دعا ہے کہ خدایا ہم سب کو سید مقاومت سید حسن نصراللہ و دیگر مزاحمتی شہداء کی راہ پر گامزن و ثابت قدم رکھ اور ہمیں کافرین پر نصرت عطا کر۔ 

آیت اللہ دری نجف آبادی نے کہا کہ ہم تمام شیعہ و سنی علماء، سیاستدان سمیت ملک پاکستان کے تمام طبقات، جنہوں نے طوفان الاقصیٰ کے بعد سے ابتک ہر طرح سے کھل کر اہل غزہ و فلسطین کے ساتھ اپنی حمایت، قلبی جذبات و احساسات کا اظہار کیا، ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، ایک ایک فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کیلئے جس طرح بھی ممکن ہو بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس سلسلے میں امریکا و اسرائیل کی کسی بھی قسم کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہ ہوں، کیونکہ جو اللہ تعالیٰ پر توکل و بھروسہ کریگا، بے شک وہ خداوندعالم کی ذات ہی اس کیلئے کافی و شافی ہے۔ کانفرنس میں گروہ سرود صبح ظہور و جامعہ المصطفیٰؐ کے طلاب نے تواشیح پیش کی۔ اس موقع پر سید مقاومت سید حسین نصراللہ شہید سے متعلق خصوصی ڈاکیومنٹریز بھی چلائی گئیں۔ جلسہ میں نظامت کے فرائض محمد علی نقوی، جبکہ اردو مترجم کے فرائض خاور عباس نے انجام دیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید مقاومت سید حسن نصراللہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ہم پاکستان کے پیغام دیا کے خلاف

پڑھیں:

 او آئی سی انجمن غلامان امریکہ ہے، یمن اور ایران مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مشتاق احمد 

اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ کہ اب یمن اور ایران پر امریکہ کی مدد سے حملے کی منصوبہ ہو رہی ہے، اور جو اس منصوبے میں مدد کرے وہ رسول اللہ کا دشمن ہوگا، آج ایران اور یمن کو فلسطینی حمایت کی سزا دی جارہی ہے، ہم ایران اور یمن کے ساتھ کھڑے ہیں، فوری طور پر غزہ جنگ بندی کی جائے۔  اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما سابق سینیٹر مشتاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں موجود ہر فرد اپنی ذات میں انجمن ہے، دشمن کا سب سے بڑا ہمارے خلاف ہتھیار انتشار ہے اور ہمارا سب سے بڑا ہتھیار اتفاق و اتحاد ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور آپ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ انسانی تاریخ کا تاریخی نسل کشی ہے، جسے ہر انسان اپنے موبائل اور ٹی وی پر دیکھ رہا ہے، چند دن پہلے یو این نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے چار ہزار مائوں کے پیٹ میں موجود بچوں کو شہید کیا ہے، یہ ایک تاریخی نسل کشی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، اسرائیل نے نسل کشی کے ساتھ تیس لاکھ درخت بھی کاٹے ہیں تاکہ زندگی کے آثار ختم کیے جا سکیں، یحیٰ سنوار، سید عباس موسوی اور سید حسن نصراللہ کے ماننے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، آج غزہ جیت چکا ہے، سید حسن نصراللہ جیت چکا ہے، یحیٰ سنوار جیت چکا ہے، امریکہ اسرائیل اور اُن کے حواریوں کی شکست ہوگی، علامہ اقبال نے اپنے اشعار میں آج کے یحیٰ سنوار سید حسن نصراللہ کو مرد حر سے یاد کیا ہے، جو صرف خدا سے ڈرتا ہے اور کسی سے نہیں ڈرتا، آج پوری دنیا کے مسلمان سر جھکائے کھڑ ے ہیں لیکن یہ سر اُٹھائے کھڑے ہیں۔ او آئی سی انجمن غلامان امریکہ ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسلام آباد میں منعقد کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر مشتاق احمد نے مزید کہا کہ آج کے مسلمانوں نے بیت المقدس کو فروخت کردیا ہے لیکن ان شہداء نے اپنے خون سے ایک تاریخ رقم کردی ہے، اگر خدانخواستہ غزہ ختم ہوگیا تو بیت المقدس ختم ہو جائے گا اور بیت اللہ بھی نہیں بچے گا، کیا آج جہاد حماس، حزب اللہ، ایران اور یمن پر فرض ہے یا باقی ستاون ممالک پر بھی فرض ہے، آج جہاد واجب ہو چکا ہے اور خاموش تماشائی ممالک اللہ اور اُس کے رسول کے نزدیک مجرم ہیں، مسلم ممالک کی غیرجانبداری کا مطلب دشمن کی صفوں میں موجودگی ہے، آج ہم سوگ، غم اور ماتم کی حالت میں ہیں، لاشیں ہمارے گھر میں ہیں لیکن مصر اور اُردن کہتا ہے کہ ہمیں مزاحمت سے پیچھے ہٹنا ہوگا، ہم کبھی بھی مزاحمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جب ایران نے اسرائیل پر پہلا حملہ کیا تو رات کو ایک بجے موبائل پر دیکھا کہ ایران نے حملہ کیا اور اُردن نے ڈرون کے ذریعے مقابلہ کیا ہے، میں نے اُردن کے بادشاہ کو غدار ابن غدار لکھا حالانکہ مجھے لوگ روکتے رہے لیکن میں نے کہا کہ ہم مزاحمت کے ساتھ ہیں، شاہ عبداللہ کے ذریعے سے ہمیں جنگی سازو سامان ملتا ہے اس سے ہمارے تعلقات خراب ہوتے ہیں، میں نے کہا کہ فلسطین ہماری روح ہے اور روح برائے فروخت نہیں ہے ہم کبھی اپنی روح کا سودا نہیں کریں گے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ہم پاکستان میں کسی کو اسرائیل کے لیے نرم گوشہ رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان سے گیارہ افراد نے شراکہ کے تعاون سے اسرائیل کا دورہ کیا ہے، میرا مطالبہ ہے کہ ان کے چہرے اور پاسپورٹ سامنے لائے جائیں انہوں نے ملک کے ساتھ غداری کی ہے لیکن ابھی تک حکومت ان کو منظرعام پر نہیں لائی، حکومت افغانستان سے کمانڈر کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کر سکتے ہیں تو ان گیارہ ملک دشمنوں کے نام سامنے کیوں نے نہیں لاتے اس کا مطلب ہے کہ حکومت کی سپورٹ ان ملک دشمنوں کو حاصل ہے۔ 

پاکستان میں غیرملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں، اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے رہنما دانیال کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آپ نے اسلام آباد کو اسرائیل کے لیے غزہ بنادیا ہے، اس وقت امریکی و اسرائیلی لابی متحرک ہے، مجھ پر اور میری بیوی پر سات دہشت گردی کے مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور مجھے اڈیالہ جیل میں بند کیا گیا ہے، میرا قصور اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنا ہے، 5 اپریل کو یو این میں پیش ہونے والی قرارداد کی پاکستان نے حمایت کی ہے، آنکھیں کھولیں اور لوگوں کو سمجھائیں کہ حق کا ساتھ دیں، دشمن کی سازشوں کو سمجھو، اگر یہ حکمران خود کچھ نہیں کر سکتے توکم از کم بارڈر کھول دیں، ہمارے حکمران نہ خود اسرائیل کے خلاف لڑتے ہیں نہ ہمیں لڑنے دیتے ہیں۔ 

سینیٹر مشتاق احمد نے مزید کہا کہ اب یمن اور ایران پر امریکہ کی مدد سے حملے کی منصوبہ ہو رہی ہے اور جو اس منصوبے میں مدد کرے وہ رسول اللہ کا دشمن ہوگا، آج ایران اور یمن کو فلسطینی حمایت کی سزا دی جارہی ہے، ہم ایران اور یمن کے ساتھ کھڑے ہیں، فوری طور پر غزہ جنگ بندی کی جائے، غزہ کی بحری، فضائی اور زمینی راستے سامان، خوراک پہنچائی جائے، غزہ کے تحفظ کے او آئی سی اپنی افواج غزہ میں بھیجے، حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام آباد سے امریکی سفیر کو بیدخل کیا جائے، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اور فلسطینیوں کی حمایت کرو اور عطیات جمع کرو، اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے باہر پُرامن دھرنا دیا جائے۔ 

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں، انتہائی مطلوب ذبیح اللہ عرف ذاکر سمیت 6 خوارج ہلاک
  • ہم موجودہ حالات میں اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں، حافظ حمد اللہ
  • مرکزی مسلم لیگ کے تحت کراچی میں شہدائے غزہ کانفرنس
  • کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی ڈرون فوٹیج
  • اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے
  • یمن میں امریکہ کو بری طرح شکست کا سامنا ہے، رپورٹ
  • سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس 
  •  او آئی سی انجمن غلامان امریکہ ہے، یمن اور ایران مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مشتاق احمد 
  • ‎کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا؛ رانا ثناء اللہ
  • اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے