وفاقی کابینہ میں شامل نئے اراکین نے حلف اٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
وفاقی کابینہ میں نئے وزراء کو شامل کرلیا گیا، اراکین نے حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے اراکین سے حلف لیا۔
تقریب میں حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود ہیں۔
وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ نے کابینہ ارکان کی تنخواہ اور مراعات سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔
حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج اور طارق فضل چوہدری نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا۔
انکے علاوہ علی پرویز ملک، شزا فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی اور پیر عمران شاہ نے بھی بطور وفاقی وزیر حلف اٹھالیا۔
طلال چوہدری، بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، ارمغان سبحانی، کھیئل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہر کیانی اور مختار بھرت نے بطور وزیر مملکت حلف اٹھایا۔
انکے علاوہ شزرا منصب، عون چوہدری، وجیہہ قمر نے بھی بطور وزیر مملکت حلف اٹھالیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب حکومت کی عفت عمر کی بطور کلچرل ایڈوائزر تقرری، اداکارہ کا عہدے قبول کرنے سے انکار
معروف اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے پنجاب حکومت کی جانب سے بطور کلچرل ایڈوائزر تقرری کو شکریے کے ساتھ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے معروف اداکارہ اور ماڈل عفت عمر کو پنجاب کی متنوع ثقافتی روایات کے تحفظ اور نمائش کے لیے اقدامات کی سربراہی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
Thankyou so much Punjab Government @MaryamNSharif for considering me capable enough for this responsibility,but after putting some thought I humbly decline the offer and wish you all the best for culture ministry ???? https://t.co/R2MoIEVw45
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) April 22, 2025
تاہم گزشتہ روز اس خبر کے سامنے آنے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں عفت عمر نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت حکومت پنجاب کا مذکورہ ذمہ داری کے قابل سمجھنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔
’۔۔۔کچھ سوچنے کے بعد میں نے عاجزی کے ساتھ اس پیشکش کو مسترد کر دیا اور وزارت ثقافت کے لیے آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئی ذمہ داری کے تحت عفت عمر کے لیے لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں باقاعدہ دفتر بھی قائم کر دیا گیا تھا، جہاں سے انہیں اپنی سرکاری ذمہ داریوں کی انجام دہی کرنا تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب عفت عمر کلچر کلچر ایڈوائزر وزارت اطلاعات