پنجاب بھر کے فحاشی وعریانی اور ذومعنی فقرے بولنے والے فنکاروں کیخلاف شکنجہ کستے ہوئے تھیٹرز میں کی ای نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار لاہور کے 9 تھیٹرز سمیت صوبہ بھر کے تھیٹروں کی ای مانٹیرنگ شروع کر دی گئی ہے۔

مانٹیرنگ سینٹر لاہور میں پکار کا ہیڈآفس شادمان میں بنایا گیا ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل تنویر ماجد کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تھیٹرز میں ای مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے، فحاشی و عریانی اور ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

پنجاب آرٹس کونسل ہیڈ آفس لاہور میں میڈیا بریفنگ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل تنویر ماجد نے کہا کہ تمام تھیٹرز مالکان نے اپنے بیان حلفی لکھ کر دے دیئے ہیں، سب کو ڈرامہ ایکٹ اور ایس او پیز سے متلعق پابند کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں عید پر پنجاب بھر ڈراموں کی سخت ترین مانیٹرنگ کا۔فیصلہ کیا گیا ہے، ای مانیٹرنگ کے بعد خلاف ورزی پر نوٹسز دینے کا بھی سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پنجاب آرٹس کونسل کے ہیڈ آفس شادمان میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جبکہ آئندہ ڈراموں کی گانوں کی بجائے مکمل ڈرامے کی فل ڈریس ریہرسل کو مانیٹر کیا جائے گا، کوشش ہو گی تھیٹر کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پنجاب آرٹس کونسل گیا ہے

پڑھیں:

پنجاب میں پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج شروع

ای رجسٹریشن ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج ہو سکے گا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی آر ایم ایس ایپ وزیراعلی کے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے۔ شہریوں کو گھر بیٹھے اندراج کی ای رجسٹریشن کی سہولت میسر آ گئی ہے۔ نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں بھی اندراج ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں پاکستان کی پہلی ای رجسٹریشن سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے سول رجسڑیشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) ایپ لانچ کر دی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے تقریب کے دوران ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سی او او نادرا سید عبدالسلام، سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ، ڈی جی نادرا پنجاب مسز فضہ شاہد اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ احمد کمال مان بھی موجود تھے۔ ای رجسٹریشن ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج ہو سکے گا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی آر ایم ایس ایپ وزیراعلی کے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے۔ شہریوں کو گھر بیٹھے اندراج کی ای رجسٹریشن کی سہولت میسر آ گئی ہے۔ نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں بھی اندراج ہو جائے گا۔

ذیشان رفیق نے کہا کہ اس حوالے سے محکمہ بلدیات اور نادرا میں ای رجسٹریشن کا معاہدہ طے پایا تھا۔ خوشی ہے کہ چند ماہ کے اندر منفرد فیچرز کی حامل ایپ تیار کر لی گئی جس میں پیدائش، موت، شادی یا طلاق کا سرٹیفیکیٹ بھی مل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ترقی یافتہ ممالک کے برابر چل رہا ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ شادی، اموات، پیدائش، طلاق کا شفاف انداز میں اندراج کرنے سے درست ڈیٹا جمع ہوگا۔ یہ سسٹم پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح تک منسلک ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اکیسویں صدی آئی ٹی کی صدی ہے اور ہر شعبہ ڈیجیٹل ہو رہا ہے۔ نادرا کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ شہریوں کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ دور افتادہ علاقوں میں نادرا کی طرز پر رجسٹریشن کیلئے موبائل سروس شروع کریں گے۔

حکومت شہریوں کا انتظار کرنے کی بجائے خود ان تک پہنچے گی۔ عوامی خدمت میں پنجاب نے رول ماڈل بن کر دکھایا ہے۔ تقریب سے خطاب میں نادرا کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید عبدالسلام نے چیئرمین نادرا کی طرف سے اعلان کیا کہ ای رجسٹریشن کرانے والوں کو خودبخود فارم ب کا نمبر الاٹ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ایپ میں برتھ اور ڈیتھ نوٹیفکیشن کا ٹُول بھی شامل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی اس سسٹم سے منسلک کیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے ایپ سے آگاہی کیلئے بھرپور عوامی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم سے شہریوں کیلئے گھر بیٹھے سہولت فراہم کر دی گئی۔ دفاتر کے چکر لگانے اور تاخیر کی زحمت سے نجات ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ثقافتی فیسٹیول اور سندھ کلچر ڈے
  • پاکستان بار کونسل کے انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ نے برتری حاصل کرلی
  • پاکستان بار کونسل انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو پنجاب میں سبقت حاصل
  • پاکستان بار کونسل انتخابات: پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستیں عاصمہ جہانگیر گروپ کے نام
  • پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11میں سے 8نشستوں پرعاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب
  • آرٹس سے میٹرک کرنے والے طلبا کیلیے خوشخبری، انٹرمیڈیٹ میں سائنس یا میڈیکل لینے کی بھی اجازت ہوگی
  • آئی بی سی سی کا بڑا فیصلہ، میٹرک آرٹس کے طلبہ کو اب انٹر پری میڈیکل و انجینئرنگ میں داخلے کی اجازت
  • پنجاب: پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج شروع
  • پنجاب میں پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج شروع
  • ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو آج سزا ہوئی: عطا تارڑ