Daily Mumtaz:
2025-12-13@23:12:09 GMT

     ابوظہبی کے ولی عہد  کو نشان پاکستان ایوارڈ عطاء

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

     ابوظہبی کے ولی عہد  کو نشان پاکستان ایوارڈ عطاء

اسلام آباد:  ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم ہاؤس میں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا، ایوان صدر میں انہیں نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ولی عہد کے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، ان کے ہمراہ ابوظبی کے وزرا، دیگر اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آٓصف علی زرداری، وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، بچوں نے گلدستے پیش کیے۔
ولی عہد اور ان کا وفد ایئرپورٹ سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔بعدازاں  ولی عہد وزیراعظم ہاؤس سے ایوان صدر گئے جہاں ولی عہد ابوظبی کو ایوان صدر میں نشان پاکستان دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے انہیں نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیراعظم ہاو س نشان پاکستان ولی عہد

پڑھیں:

امریکی ایوان نمائندگان نے 901 ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور کر لیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-01-12

 

واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈ یسک)امریکی ایوان نمائندگان نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 901 ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور کر لیا۔خبر ایجنسی کے مطابق بل کے 312 حق میں اور 112 مخالفت میں ووٹ آئے، یہ بل اب سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔نئے دفاعی بجٹ میں فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ، رہائش میں بہتری اور یوکرین کے لیے آئندہ دو سال میں 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد شامل ہے۔بل میں اسرائیل کے دفاعی پروگرامز، بالخصوص آئرن ڈوم اور ڈیوڈز سلِنگ کے لیے مکمل فنڈنگ بھی شامل ہے۔دوسری جانب ماحولیاتی تبدیلی اور تنوع کے منصوبوں کے فنڈز میں 1.6 ارب ڈالر کی کٹوتی کی گئی ہے۔سینیٹ سے منظوری کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط سے یہ بل قانون بن جائے گا۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • ذاتی مفاد کیلئے دفاعی اداروں پر حملے کیے گئے: عطاء اللّٰہ تارڑ
  • نواز شریف جدید پاکستان کے معمار ہیں، جنوبی ایشیا میں پہلی موٹروے انہی نے بنوائی: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
  • بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا وینٹی لیٹر پر منتقل
  • اسحاق ڈار بنی یاس فورم میں شرکت کیلئے ابوظہبی پہنچ گئے
  • بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹرپر منتقل
  • آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
  • امریکی ایوان نمائندگان نے 901 ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور کر لیا
  • باکو فلم فیسٹیول، پاکستانی ویلکم ٹو پنجاب نے عالمی ایوارڈ جیت لیا
  • پاکستانی فلم ویلکم ٹو پنجاب نے عالمی ایوارڈ جیت لیا
  • ناروے کے سفیر کو عدالتی سماعت میں بلاجواز شرکت پر دفتر خارجہ طلب